شمالی وزیرستان میں مزید گیس اور تیل کے ذخائر کی دریافت

screenshot_1744138701788.png

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں گیس اور تیل کے مزید ذخائر دریافت کرلیے گئے ہیں۔ ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے ڈیڑھ ماہ کے اندر شمالی وزیرستان سے گیس اور تیل کی چوتھی دریافت کا اعلان کیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق، ماڑی انرجیز لمیٹڈ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ نئی دریافت وزیرستان بلاک سے ہوئی ہے۔ اس دریافت کے نتیجے میں یومیہ 7 کروڑ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی، جبکہ یومیہ 310 بیرل خام تیل بھی حاصل ہوگا۔

اس سے قبل، ماڑی انرجیز نے گزشتہ ہفتے وزیرستان بلاک سے تیسری دریافت کا اعلان کیا تھا، جس سے 2 کروڑ 38 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس اور یومیہ 122 بیرل خام تیل حاصل ہونے کا تخمینہ تھا۔

ماڑی انرجیز نے مارچ 2025 میں وزیرستان بلاک سے دوسری دریافت کا اعلان کیا تھا، جس سے 2 کروڑ 5 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس اور یومیہ 117 بیرل خام تیل حاصل ہونے کی توقع تھی۔

یاد رہے کہ فروری 2025 میں ماڑی انرجیز نے وزیرستان بلاک سے گیس اور تیل کی پہلی دریافت کا اعلان کیا تھا، جس میں 1 کروڑ 30 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس اور یومیہ 20 بیرل خام تیل حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔

یہ دریافتیں پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے ایک اہم پیشرفت ہیں اور ماڑی انرجیز کی کامیاب دریافتوں سے ملک کے توانائی کے بحران میں کمی آنے کی امید ہے۔
 
Husain中川日本

Senator (1k+ posts)

لگتا ہے منیرے مستری کے دماغ میں پھر معدے کی گندی گیس چڑھ گئی ہے

Angry Hot Dog GIF by sarahmaes
 
chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
Asim Yazeed and his gangster army will get rich. Time for another so called operation to capture all these lands.
 
Back
Top