
وزیراعظم شہباز شریف کا چینی کی قیمتوں اور شوگر سیکٹر کی بے ضابطگیوں کو ختم کرنے کے لیے اہم اقدامات اٹھانے کا حکم۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شوگر ملز اور ڈیلرز کے معاملات میں شفافیت اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
وزیراعظم نے ہدایت دی ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، انٹیلی جنس بیورو (آئی بی)، اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) مل کر شوگر سیکٹر میں سیلز ٹیکس چوری کے خاتمے کے لیے فوری کارروائی کریں۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ گنے کی کرشنگ کا سیزن شروع ہونے والا ہے، اس لیے جی ایس ٹی کی مکمل وصولی کو یقینی بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو شوگر ملز مالکان ٹیکس چوری یا ذخیرہ اندوزی میں ملوث پائے جائیں گے، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
وزیراعظم نے ہدیت دی کہ شوگر ملز کے پیداواری عمل اور ذخیرہ اندوزی کی مانیٹرنگ کے لیے کیمرے نصب کیے جائیں۔ وزیراعظم نے چینی کی قیمتوں میں کسی بھی غیر ضروری اضافے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام پر بوجھ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزیراعظم نے چینی کی قیمتوں میں کسی بھی غیر ضروری اضافے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ شوگر سٹہ مافیا کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ عوام کو ناجائز منافع خوروں کے ہاتھوں استحصال سے بچایا جا سکے۔
وزیراعظم نے ہدایت دی کہ اسٹیل، سگریٹ، سیمنٹ اور مشروبات سمیت دیگر شعبوں میں بھی اسی طرز پر ٹیکس چوری کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی شخص یا ادارے کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
گزشتہ مہینے ایف بی آر نے ٹیکس چوری میں ملوث بڑے صنعتکاروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 70 کروڑ روپے برآمد کیے تھے۔ ایک مطالعے میں یہ انکشاف ہوا کہ بڑی کمپنیاں 340 ارب روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث ہیں، جن میں ٹیکسٹائل، مشروبات، سیمنٹ، اور اسٹیل کے شعبے شامل ہیں۔
مزید تحقیقات میں پتہ چلا کہ یہ فراڈ جعلی انوائسز اور فرضی کمپنیاں بنا کر کیا جا رہا تھا۔ ایف بی آر نے ایسے ملزمان کے خلاف کارروائی کی، جنہوں نے جعلی اکاؤنٹس اور نقل و حمل کی رسیدوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔ کئی ملزمان کی گرفتاری اور رضاکارانہ طور پر رقوم کی واپسی کے بعد، حکومت کا عزم مزید مضبوط ہوا ہے کہ وہ ٹیکس چوری کے خلاف اپنی مہم جاری رکھے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2shehbazsugarmilsljdkd.png