شہبازحکومت کیلئے نئی مشکل:مذہبی سیاسی جماعت نے شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دیدی

shshbeahahs.jpg

تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پر نظر ثانی کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن کے ختم ہونے پر ملک بھر میں ہڑتال کی کال دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ایل پی کےسربراہ حافظ سعد رضوی نے ہڑتال کی کال دی اور کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پر نظر ثانی کیلئے حکومت کو دیا گیا الٹی میٹم مکمل ہوگیا ہے۔

ٹی ایل پی کے نائب امیر سید پیر ظہیر الحسن شاہ نے اعلان کیا کہ اگلے پیر 27 فروری کو ملک بھر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی۔

خیال رہے کہ ٹی ایل پی کے امیر حافظ سعد رضوی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار اضافے پر حکومت کو وارننگ دی تھی کہ اگر اب پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوا تو ملک بھر میں احتجاج شروع کردیں گے، تاہم حکومت نے ان کی وارننگ پر کان نا دھرتے ہوئے16 فروری سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 22 روپے اضافے کا اعلان کردیا تھا۔

ٹی ایل پی کے امیر سعد رضوی نے حکومتی فیصلے پر نظر ثانی کیلئے 48 گھنٹے کا وقت دیتے ہوئے قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا تاہم حکومت نے ان کے مطالبے کو نظر انداز کیا جس کے بعد آج 48 گھنٹے پورے ہونے پر ٹی ایل پی نے ملک میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔
 

Back
Top