شہبازشریف سیڑھیوں سے پھسل کر زخمی، کل کیا ہونا تھا؟

shhb1121.jpg


مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اپنے گھر کی سیڑھیوں سے پھسل کر زخمی ہوگئے ہیں۔پھسلنے سے وہ ایک مرتبہ پھر کمر کی شدید تکلیف سے دوچار ہوگئے ہیں۔

شہباز شریف کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے طبی معالجین نے معائنہ کیا اور ایکسرے لئے ہیں۔

شہباز شریف کو ڈاکٹروں نے میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں 2 ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے ، جس پر انہوں نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔


اس پر مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ‎اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ہے شہباز شریف بڑی چوٹ سےمحفوظ رہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز شہباز شریف پاﺅں پھسلنے سے سیڑھیوں پر گرگئے تھے۔طبی معالج نے ‎شہباز شریف کا معائنہ کیا، ڈاکٹرز نے شہباز شریف کو مکمل آرام اور فزیوتھراپی کا کہا ہے

https://twitter.com/x/status/1443540613970923521
اس پر ڈاکٹر شہباز گل نے ردعمل دیا کہ اوہو اور آپ کو یہ بتانے میں کل کا اور آج کا پورا دن لگا۔ کبھی چٹا سفید جھوٹ بولتے ندامت ہوئی تو ہوگی

https://twitter.com/x/status/1443555364432121858
حیرانی کی بات ہے شہباز شریف صاحب کو تنظیم سازی کرتے ہوئے تو کمر میں کچھ نہیں ہوتا۔جیسے ہی FIA کے کیس کی خبر پہنچی تو کمر دکھ گئی۔

https://twitter.com/x/status/1443551025747595265
ڈاکٹر شہبازگل نے مزید کہا کہ نوٹ: پچھلا پورا ہفتہ شہباز شریف صاحب سیالکوٹ راولپنڈی اور دوسری جگہوں پر پارٹی کی تنظیم سازی اور جلسے فرما رہے تھے۔
https://twitter.com/Marriyum_A
نجی چینل کے رپورٹر اسداللہ خان کے مطابق کل شہباز شریف نے نیب کے جج نسیم احمد کےسامنے پیش ہوناتھا،منی لانڈرنگ الزامات میں اہلیہ نصرت شہباز پہ کل فرد جرم عائد ہونی تھی،آج شہباز شریف سیڑھیوں سے گر گئے.ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے،شہباز شریف نہ آئے تو اہلیہ پر فردجرم عائد نہیں ہوگی اللہ پاک انہیں جلد صحت یاب کرے

https://twitter.com/x/status/1443558278961803265
دوسری جانب ن لیگ کے مخالف سوشل میڈیا صارفین بھی شہبازشریف کی سیڑھیوں سے گرنے کی خبر کو ایف آئی اے اور عدالت پیشی سے جوڑرہے ہیں اور اسے پیش نہ ہونے کا بہانہ قرار دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایف آئی اے نے شہبازشریف کو ایک سوالنامہ بھجوایا تھا جس میں شہباز شریف سے انکی جائیدادوں اور بنکوں میں آنے والی رقوم سے متعلق سوالات پوچھے گئے تھے۔