شہبازشریف کا نوجوانوں کیلئے سوئمنگ پولز بنانے کا اعلان

16shrbbzswimpool.png


سابق وزیراعظم وصدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے لاہور کے حلقہ PP-172 میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف پر شدید تنقید کی۔ شہبازشریف نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت ہے جو دن رات بات کرتی ہے کہ ایک مہربان کے ساتھ مناظرہ کریں جبکہ ان کے صوبے کے سکولوں میں چھتیں موجود ہی نہ ہی ڈیسک، صوبہ پنجاب میں موجود ہسپتالوں سے دیگر صوبوں کے ہسپتالوں کا مقابلہ کر لیں تو اس کے بعد مناظرہ بھی کر لیں گے۔

شہبازشریف نے کہا کہ بارش کے باوجود بھی عوام کی بڑی تعداد گلشن راوی میں موجود ہے اور یہ مجمع گواہی دے رہا ہے کہ 8 فروری کا دن نوازشریف اور آپ کا ہو گا۔ بانی پی ٹی آئی ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا حوالہ دیتے تھے ان کی رپورٹ بھی آگئی ہے جس کے مطابق 2018ء میں ن لیگ سے اقتدار چھینا گیا تو اس وقت کرپشن کم تھی جس میں 2018ء کے بعد اضافہ ہوا۔


انہوں نے کہا میرے 16 مہینوں میں کرپشن کم ہوئی حالانکہ ہماری حکومت میں وہ جماعتیں بھی شامل تھیں جو پہلے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تھیں۔ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ہمیں جنہوں نے اعتماد کا ووٹ دیا تو اس دور میں کرپشن میں کمی کیسے ہوئی؟ کامیاب ہوئے تو وعدہ ہے کہ نوجوانوں کو پھر سے تعلیمی وظائف اور لیپ ٹاپ فراہم کریں گے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ 13 سیاسی جماعتوں کے ساتھ حکومت چلانا مشکل تھا، ہمیشہ میرٹ پر کام کیا، 20 ارب روپے کی لاگت سے تیار منصوبے کے پی کے ایل آئی کو برباد کرنے کے ساتھ نوازشریف دور کے تمام ترقیاتی کاموں کو بند کر دیا گیا۔ 20 سال پہلے مال روڈ کو پیرس بنانے کے کی بات کو مذاق بنا دیا گیا لیکن لاہور پیرس جیسا بنا یا نہیں آپ بتائیں؟ اور پھر لاہور کو برباد کر دیا گیا۔

شہبازشریف نے کہا عوام نے نوازشریف کو 8 فروری کو اپنے ووٹوں سے کامیاب کیا تو لاہور کی گلیاں پھر سے چمکیں گی، ہسپتالوں میں ادویات ملیں گی اور مفت ٹیسٹ ہوا کریں گے۔

نوازشریف کا منصوبہ ہے کہ ملک کے نوجوانوں کو آئی ٹی، ووکیشنل ایجوکیشن اور سکلز ڈویلپمنٹ دی جائے تاکہ وہ باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔ ہمارے پاس تیل یا گیس نہیں ہے لیکن نوجوان ہیں جو پاکستان کا سرمایہ ہیں۔

لاہور کے ہر حلقے میں سپورٹس کمپلیکس اور سوئمنگ پول بنائے جائیں گے اور گریٹر اقبال کی طرح دیگر پارکوں میں بھی کھانے پینے کا بندوبست کیا جائے گا۔ تیر پر ایک نکتہ لگانے سے شیر بن جاتا ہے اس لیے آپ نے صرف اور صرف شیر کے نشان پر مہر لگانی ہے اور نوازشریف کو اقتدار میں لے کر آنا ہے۔

انہوں نے عوام کو اپنے دور حکومت میں کرپشن میں کمی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ لاہور کے ہر پارک میں ای لائبریری قائم کریں گے جہاں پر چائے پکوڑوں کا بھی انتظام کریں گے۔ عوام نے اقتدار ہمارے حوالے کیا تو غریبوں کے لیے مفت دوائوں کے ساتھ ساتھ بچوں کے لیے تعلیم عام کریں گے، عوام کی خدمت کیلئے دن رات ایک کر دیں گے۔
 

Back
Top