
الیکشن میں پرتشدد واقعات کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنا کر ملوث افراد کو سخت سزا دلائیں گے: چیئرمین پی پی پی
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کراچی کے علاقے نیوکراچی میں 12 سالہ پارٹی کارکن کے لواحقین سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب سنی اتحاد کونسل (تحریک انصاف) کو اپنے کارکنوں سے سچ بولتے ہوئے بتانا چاہیے کہ قومی اسمبلی میں ان کے پاس عددی اکثریت نہیں ہے۔
میرا خیال ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزارت عظمیٰ کے لیے شہبازشریف کے مقابلہ میں اپنا امیدوار نہ لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس نہ تو نمبر ہیں کہ حکومت قائم کر سکیں نہ ہی شہبازشریف کا راستہ روکا، شہبازشریف وزیراعظم بننے جا رہے ہیں تو تحریک انصاف اور ہمارا شکریہ ادا کریں گے۔ عمران خان کے آئی ایم ایف کو خط لکھنے سے معاشی بحران بڑھنے کے علاوہ کچھ نہیں ہو گا جس سے ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری بڑے گی۔
آئی ایم ایف کو خط لکھنے کے فیصلے سے ان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آیا ہے کیونکہ ان کو اپنی سیاسی ملک کے مفاد سے زیادہ عزیز ہے۔ سیاسی جماعتوں کے مبینہ دھاندلی کے الزامات پر کہا کہ پہلے بتائیں تو سہی کہ کون سے نشستوں پر دھاندلی ہوئی ہے؟ کیا میری لاڑکانہ والی نشست پر دھاندلی ہوئی؟ دھاندلی کے الزامات بلیک میلنگ کیلئے لگائے جا رہے ہیں لیکن ہم اس میں ہر گز نہیں آئیں گے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کراچی کے انتخابات میں سکیورٹی اداروں نے مایوس کن کارکردگی دکھائی، 2 علاقوں میں ہمارے 2 کارکن شہید ہوگئے اور الٹا 12 سالہ شہید بچے کے لواحقین پر ہی پرچہ کاٹ دیا۔ سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت قائم ہونے کے بعد ہم انتخابات کے دوران پیش آنے والے پرتشدد واقعات کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنا کر ملوث افراد کو سخت سزا دلائیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم اپنے پارٹی کارکنوں سمیت سب کو انصاف دلا کر مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے اقدامات کریں گے۔ کراچی کی 2 صوبائی نشستیں PS-124 اور PS-125 فارم 45 کے مطابق پیپلزپارٹی نے جیتیں مگر دھاندلی سے کسی اور کو دے دی گئیں۔ ہم قانونی جنگ ثبوٹ کے ساتھ لڑیں گےاور امید ہے انصاف ملے گا، احتجاج وہ کر رہے ہیں جو دھاندلی کے بغیر جیت نہیں سکتے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12bilawaraaasssta.png