شہبازشریف کے ہمت کرکے یواےای سے مانگنے کے بیان پرردعمل

sheh1b1b11.jpg


شہبازشریف کے یواے اے سے مانگنے کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کا سخت ردعمل۔۔ صارفین نے اس بیان کو شرمناک اور پاکستان کی جگ ہنسائی قرار دیدیا

وزیراعظم شہبازشریف کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ میں ابھی یواے ای سے ہوکرآیاہوں ،میں نے پہلے فیصلہ کیاتھا کہ ان سے مزید نہیں مانگوں گا لیکن پھرمیں نے ہمت باندھی اور ان کے صدر کو کہا کہ آپ میر ے بڑے بھائی ہیں ،مجھے شرم آرہی ہےلیکن مجبوری ہے ۔ہمیں ایک ارب ڈالر اور دیدیں

سوشل میڈیا صارفین نے شہبازشریف کے اس بیان کو شرمناک اور پاکستان کی جگ ہنسائی قراردیدیا، ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف قوم کیلئے نہیں بلکہ اپنے لئے مانگ رہا ہے تاکہ انکے کھانچے چلتے رہیں اور جہازی سائز کابینہ کے خرچے پورے ہوچکیں۔

ملیحہ ہاشمی نے لکھا کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں جناب شہباز شریف نے یواے ای حکومت سے کہا کہ میں مانگنے نہیں آیا، لیکن مجبوری ہے۔ ایک ارب ڈالر اور دے دیں۔
https://twitter.com/x/status/1616011904693960704
مسرت چیمہ نے ردعمل دیا کہ شہباز شریف جب بھی منہ کھولتا ہے پوری قوم کا سر شرم سے جھک جاتا ہے. اس شخص نے دنیا کی واحد ایٹمی طاقت کا سر ہر فورم پر جھکایا ہے.
https://twitter.com/x/status/1615948608427147264
سلمان کا کہنا تھا کہ یہ قوم کے لئے نہیں مانگ رہے بلکہ اپنے لئے مانگ رہے ہیں تاکہ ان کے اپنی ذاتی اثاثے پھر سے بڑھ جائیں.
https://twitter.com/x/status/1615999362282168321
برہان نے لکھا کہ مجبوری ہے بھئی پیسا ہوگا تو ان کے اپنے کھابے بھی چلیں گے نا
https://twitter.com/x/status/1615975892093927424
سابق ایم این اے علی اعوان نے تبصرہ کیا کہ انجمن بھکاریاں کا بلامقابلہ وزیر اعظم شہباز شریف ہم اپنے وزیر اعظم کو مانگنے کے نت نئے طریقے ایجاد کرنے پر نوبل انعام کے لیے نامزد کرتے ہیں
https://twitter.com/x/status/1615991400218206209
آکاش نے تبصرہ کیا کہ شرم کی بات آپ کے منہ سے اچھی نہیں لگتی ،اتنی ہی شرم آتی ہے تو اپنے اثاثہ جات استعمال کریں،ویسے بھی وہ پیسہ پاکستان کا ہی ہے اتنا کچھ ہوتے ہوئے دوسروں سے مانگنا بے شرمی ہے ۔۔
https://twitter.com/x/status/1615953217061355521
ثمینہ نے لکھا کہ مبارک ہو اب تم پروفشنل بھکاری بن چکے ہو اب کچھ نہیں ہو سکتا
https://twitter.com/x/status/1615945018627194881
عمران حیدر نے سوال کیا کہ ساری دُنیا میں پاکستانی قوم کو بھکاری بنا دیا.. شکریہ کس کا ادا کرنا ہے اِس عظیم کام پر..
https://twitter.com/x/status/1615937215875657728
اکرم نے لکھا کہ ایک ارب ڈالر اور دے دیں میں نے اپنی 72 رُکنی کابینہ کے ششکے پورے کرنے ہیں
https://twitter.com/x/status/1615947432948383745
جمشید اقبال چیمہ نے تبصرہ کیا کہ شہباز شریف کو اپنا منہ اب بند ہی رکھنا چاہیے. پتہ. نہیں کن لوگوں کو یہ شخص اچھا ایڈمنسٹریٹر لگا تھا. اس شخص کی باتوں سے یہ ایک 22 کروڑ آبادی کے ملک کا وزیراعظم کم اور اپنے نشے سے مجبور ایک چرسی زیادہ لگتا ہے جو اپنی لت پوری کرنے کے لیے مانگتا ہے
https://twitter.com/x/status/1615948420153319424
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ قرضے امداد تو پاکستان پچھلے 75 سال سے ہی لے رہا ہے لیکن بھکاریوں اور بے شرمی کے ساتھ خود کو اور پاکستان کو زلیل کرکے امداد لینے کا ریکارڈ صرف شہباز شریف کے ہی پاس ہے ۔
https://twitter.com/x/status/1615967806905876481
 

Back
Top