شہبازگل کی دو روز قبل جیو نیوز کے مخالف ٹویٹ کی وضاحت

6gillnaraza.jpg

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے 2 روز قبل تحریک انصاف کے وزراء کی پریس کانفرنس کو میوٹ کرنے سے متعلق اپنے تنقیدی بیان کی وضاحت دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب پریس کانفرنس کررہی تھیں جسے تمام ٹی وی چینلز لائیو نشرکررہے تھے، اسی دوران تحریک انصاف کے
خیبرپختونخوا کے وزراء کی پریس کانفرنس بھی شروع ہوگئی جسے جیو نیوز نے مریم اورنگزیب کے ساتھ ونڈو میں نشر کیا مگر اس کی آواز کو میوٹ کردیا اور مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس کو جاری رکھا۔

اس پر ڈاکٹر شہباز گل نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ جیو نیوز کی حکومت اور تحریک انصاف سے دشمنی جاری ہے اور یہ ہر صورت مریم صفدر کے میڈیا سیل کا حصہ بنے رہنے پرقائم ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1469994392853356549
تاہم آج انہوں نے اس حوالے سے ایک وضاحتی ٹویٹ جاری کی جس میں انہوں نے دونوں پریس کانفرنسز کے دوران جیو نیوز سمیت دیگر تمام بڑے نیوز چینلز کا کنڈکٹ پیش کیا ،جس کے مطابق جیو نیوز، اے آروائی، ایکسپریس نیوز اور دنیا نیوز نے تحریک انصاف کے وزراء کی پریس کانفرنس کو میوٹ رکھا۔

https://twitter.com/x/status/1470821437158019076
ڈاکٹر شہباز گل نے یہ چارٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے دو دن پہلے یہ الزام صرف جیو نیوز کو دیا تھا لیکن سامنے آنے والے ڈیٹا سے معلوم ہوا ہے کہ اس کار خیر میں صرف جیو ہی نہیں تمام چینلز نے تحریک انصاف کے وزراء کی پریس کانفرنس کو میوٹ رکھا ہے۔
 

Terminator;

Minister (2k+ posts)
بھارت ماتا کے مقابلے میں کئی گنا چھوٹے ملک پاکستان میں "نیوز چینلز" شاید دوگنے ہیں
جو پاکستان میں ہو رہے کرپشن میں سے اپنا حصّہ وصول کرنے کے لئے اپنی دکانیں کھولے بیٹھے ہیں

یہ دوکانیں کپتان کے آنے کے بعد مندی میں جا کر دیوالیہ ہو چکی ہیں,اور اُسی دشمنی میں

کپتان کو گالیاں دینے والی ہر خبر کو ہیڈ لائن بنا کر پیش کرتے ہیں

Cartoon-media-corruption.jpg
 
Last edited: