
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملنے والی بزنس کمیونٹی پر کڑی تنقید کردی۔
فواد چوہدری نے کہا یہی تاجر برادری ان کی حکومت گرانے میں شامل تھی، یہ لوگ صرف اپنے مفاد کو سامنے رکھتے ہیں، یہ جنرل باجوہ کو بھی کہتےتھے کہ لٹ گئے، مرگئے، برباد ہوگئے، یہ کردیں وہ کردیں، ان کاروباری افراد کے بیک گراؤنڈ چیک ہونے چاہیے۔
فواد چوہدری نے کہا اس ملک میں اصل حکومت اسٹیبلشمنٹ کی ہے، وزیراعظم شہبازشریف اور اسحاق ڈار کی کوئی حیثیت نہیں ، یہ اپنی مرضی سے پانی بھی نہیں پی سکتے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بزنس کمیونٹی سے گزشتہ روز ملاقات ہوئی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
گزشتہ شب آرمی چیف اور وزیر خزانہ نے ملک کی چوٹی کی کاروباری شخصیات سے ملاقات کی۔ اس دوران وزیر خزانہ نے عالمی مالیاتی ادارے پروگرام پر بریفنگ دی اور آرمی چیف کو اعتماد دلایا۔
https://twitter.com/x/status/1633335111365042177
اسحاق ڈار نے مستقبل کی معاشی توقعات سے متعلق اعداد و شمار بھی پیش کیے، ملاقات میں زیادہ تر معاشی معاملات پر گفتگو ہوئی,چند سیاسی امور بھی زیر بحث آئے۔
ذرائع کے مطابق جنرل عاصم منیر نے کاروباری شخصیات کو پیغام دیا کہ مسائل ضرور ہیں مگر پاکستان میں سب برا نہیں ہے، مل کر ملک کو ان مسائل سے نکالیں گے اور اس کےلیے آخر تک لڑیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2fawadasimmunirgovt.jpg