
میڈیا رپورٹس میں حکومت کی جانب سے نیٹ میٹرنگ ختم کرکے سولر پر فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کے فیصلے سے متعلق دعوے کیے جارہے ہیں، تاہم پاور ڈویژن نے ان خبروں کی تردید کردی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے نیٹ میٹرنگ کے خاتمے اور سولر سسٹم پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
حکومت نے سولر انرجی استعمال کرنےوالے صارفین پر فکسڈ ٹیکس عائد کرنے اور نیٹ میٹرنگ ریگولیشن میں ترمیم اور الگ الگ ٹیرف متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے وزیراعظم نے سولر صارفین سے بجلی کی خرید و فروخت کیلئے الگ الگ نرخ مقرر کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے ان فیصلوں سے متعلق سمریاں تیار کرکے ارسال کرنے کی ہدایات دیدی ہیں۔
دوسری جانب پاقر ڈویژن حکام نے ان خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے، پاور ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ بیانیہ میں کہا گیا ہے کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں وزیراعظم کی جانب سے نیٹ میٹرنگ کے حوالے سے کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئیں۔
https://twitter.com/x/status/1798395064567185835
Last edited by a moderator: