
نگراں وزیر تجارت نے ملکی برآمدات کی بحالی کا پروگرام رواں ماہ متعارف کروانے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت تجارت نے ملکی برآمدات کی بحالی کیلئےگزشتہ 16 ماہ میں بند ہونے والی 1600 کے قریب ٹیکسٹائل انڈسٹریز کو دوبارہ کھولنے کیلئے پروگرام تشکیل دیدیا ہے، اسٹریٹیجک فریم ورک کے تحت خطے میں مسابقتی انرجی کی قیمتیں،ورکنگ کیپٹل سپورٹ، فوری ری فنڈ پالیسی سمیت دیگر مسائل حل کیے جائیں گے۔
اس حوالے سے نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز نے انگریزی اخبار ڈان نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متعارف کروائی جانے والی پالیسی اسی مہینے سے پاکستان میں پیداوار کو پوری صلاحیت کے ساتھ شروع کرنے میں مدد دے گی، گزشتہ 16 ماہ کے دوران مجموعی طور پر ٹیکسٹائل سیکٹر میں لگ بھگ 20 فیصد صلاحیت متاثر ہوئی۔
https://twitter.com/x/status/1698249860154036419
گوہر اعجاز نے مزید کہا کہ اگست کے مہینے میں جولائی کے مقابلے میں ایکسپورٹس میں اوورآل14اعشاریہ27 فیصداضافہ ہوا ہے، ایف بی آر پیر کے روز 31 بلین روپے براہ راست ایکسپورٹرز کے اکاؤنٹس میں ٹرانسفرکرے گا، جس سے ایکسپورٹرز کو سرمایہ کے مسائل دور کرنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ مالی سال میں ٹیکسٹائل اور کپڑوں کی ایکسپورٹس 19اعشاریہ5 بلین ڈالر تک پہنچ گئی تھیں، یہ پی ٹی آئی حکومت کا آخری سال تھا جس میں پی ٹی آئی نے خطے میں مسابقتی انرجی ٹیریف متعارف کروایا، اسی بنیاد پر مالی سال 2023 کے دوران ٹیکسٹائل ایکسپورٹس23 بلین ڈالر تک پہنچنے کا امکان تھا،تاہم پی ڈی ایم حکومت کے اختتام پر یہ16 بلین ڈالر تک گر گئیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/21shehbabrextiledisater.jpg