
ملاقات میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے حوالے سے سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی: ذرائع
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری اور سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی جس میں موجودہ ملکی مجموعی سیاسی صورتحا ل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیر برائے اقتصادی و سیاسی امور سردار ایاز صادق ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق ودیگر بھی شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے حوالے سے سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔
https://twitter.com/x/status/1618664697590583296
ذرائع نے بتایاکہ ملاقات میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی اتحادی جماعتوں کے عام انتخابات میں نئی حکمت عملی تیار کرنے اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے آپشن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ آئندہ عام انتخابات نئی مردم شماری کے بعد کرانے کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کرنے بارے غور کیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1618632458878222336
وفاقی حکومت کی طرف سے آئندہ عام انتخابات نئی ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت کروانے کے معاملے کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اس حوالے سے پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج 30 اپریل تک جاری کر دیئے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی کہا ہے کہ ڈیجیٹل مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں بنانے میں 6 ماہ کا وقت درکار ہو گا۔
دوسری طرف وزیراعظم شہبازشریف کی طرف سے سیاسی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس بھی بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں سینئر وزراء اور پارٹی کے رہنما شریک ہونگے جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور مریم نوا زشریف کے لاہور میں استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9nawazshebazolana.jpg