
وزیراعظم عمران خان کے اقوامِ متحدہ میں سابق امریکی صدر رونلڈ ریگن کے متعلق بیان نے ٹوئٹر پر ایک نئی بحث چھیڑ دی. نجی ٹی وی چینل کی صحافی غریدہ فاروقی نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم عمران خان نے فاؤنڈنگ فاردرز افغان مجاہدین کو نہیں بلکہ نکاراگوا کے فریڈم فائٹرز کو کہا ہے۔
غریدہ فاروقی نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے تقریر نویس کو فارغ کردیں جس پر مریم نواز بھی میدان میں آگئیں اور وزیراعظم عمران خان پر تاک تاک کر حملے کئے۔
مریم نواز نے غریدہ فاروقی کے ٹویٹ کو قوٹ کرتے ہوئے لکھا کہ تقریر لکھنے والے کو نہیں عمران خان کو نکالیں، عمران خان بہت خراب انتخاب ہے۔
https://twitter.com/x/status/1441715564443889666
مریم نواز کے بعد شہبازشریف بھی پیچھے نہ رہے اور وزیراعظم عمران خان سے متعلق ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس میں کوئی شک باقی رہ گیا کہ وزیراعظم نے ہمیشہ حقائق سے جعلی خبروں پر بھروسہ کیا ہے۔
افغان مجاہدین کے بارے میں صدر ریگن کے ریمارکس کے بارے میں شرمناک غلطی نے ان کی نااہلی کو مزید مضبوط کیا اور ان کی لاعلمی کو ظاہر کیا۔
https://twitter.com/x/status/1441833558742482949
شہباز شریف کو ہارون رشید نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ جنرل حمیدگل نے بارہا یہ بات دہرائی۔ شہباز شریف صاحب یہ بات خوب جانتے ہیں ۔یہ بھی کہ جنرل مرحوم گھڑنے والے نہ تھے۔
https://twitter.com/x/status/1441842967883526151
ہارون رشید نے مزید کہا کہ سچ ہے سیاست کے سینے میں دل ہوتا ہے اور نہ آنکھ میں حیا۔ سبھی کا حال یہی ہے
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/v30pOxR.jpg