شہباز شریف کی 85 رکنی کابینہ، سہیل وڑائچ اور حفیظ اللہ نیازی کا سخت ردعمل

11shehba85cabinet.jpg

پچھلے 4 سالوں میں عمران خان ن لیگ کو اتنا نقصان نہیں پہنچا سکے جتنا وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پہنچایا ہے: محمل سرفراز

نجی ٹی وی چینل جیوز نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں وفاقی کابینہ میں 5 نئے معاونین خصوصی کو شامل کیے جانے کے بعد کل تعداد 85 ہونے کے حوالے سے سوال پر کہ "کیا حکومت صرف عوام سے جواب چاہتی ہے؟" کا جواب دیتے ہوئے سینئر صحافی وتجزیہ نگار محمل سرفراز کا کہنا تھا کہ ایسا ہی ہے حکومت عوام سے قربانی چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے 4 سالوں میں عمران خان ن لیگ کو اتنا نقصان نہیں پہنچا سکے جتنا وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پہنچایا ہے، ہمیں نظر آ گیا ہے کہ یہ کیا پرفارمنس دینگے۔


سینئر صحافی وتجزیہ نگار سہیل وڑائچ نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اتنی بڑی کابینہ کی ضرورت نہیں تھی، نہ ہی ان معاشی حالات میں ایسا ہونا چاہیے تھا نہ ہی اس کا کوئی جواز بنتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس کا تاثر انتہائی غلط جا رہا ہے! وزیراعظم شہباز شریف اس حوالے سے بہت محتاط ہوتے تھے لیکن لگتا ہے ان کا بھی کنٹرول نہیں ہیں، وہ شاید سیاسی دباؤ کے زیراثر مجبور ہو چکے ہیں۔

سینئر تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں کہ میں نے اپنی ریاست پر اپنی سیاست قربان کر دی اور میں سوچ رہا تھا ان کے پاس سیاست کون سی تھی جو انہوں نے قربان کر دی ہے۔

12 اپریل 2022ء کو شہباز شریف نے جب بطور وزیراعظم حلف اٹھایا تھا مسلم لیگ ن کی سیاست اسی دن ابدی نیند سو گئی تھی۔ پاکستان میں صرف ایک شخص کی سیاست جاگی ہوئی ہے جس کا نام عمران خان ہے۔ شہباز شریف بہترین وزیراعلیٰ تھے لیکن وزیراعظم بننے کے قابل نہیں تھے۔

سینئر صحافی وتجزیہ کار شہزاد اقبال کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ میں شامل وزراء کو ابھی تک محکمے ہی نہیں دیئے گئے تو یہ لوگ کر کیا رہے ہیں؟ وزیراعظم شہباز شریف شاید معاون خصوصی کی فوج تیار کرنا چاہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بغیر محکموں کے معاون خصوصی کی تعیناتیاں کس میرٹ پر کی جا رہی ہیں؟ جو آپ کی تعریف کردے یا کہیں سے سیاسی دبائو آتا ہے تو ایک نیا معاون خصوصی سامنے آ جاتا ہے جس کے پاس کرنے کو کوئی کام بھی نہیں ہوتا۔
 

Ratan

Chief Minister (5k+ posts)
The Pakistani Generals have successfully transformed Pakistan into a true "Banana Republic". Hats off to Bajwa & his disciples Asim Munir & co.
 

Back
Top