شہباز گل پر تشدد کا معاملہ، پروفیسر نوم چومسکی کا چیف جسٹس پاکستان کو خط

nom-choski-and-shehbaz-gill-sp-umer-ata.jpg


تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل پر دوران حراست تشدد کا معاملہ اب عالمی مسئلہ بن چکا ہے کیونکہ اس کیس پر مشہور امریکی ماہر فلسفہ، سماجی وسیاسی کارکن پروفیسر نوم چومسکی نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کے نام اوپن خط لکھ دیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1561606796124557315
نوم چومسکی کی جانب سے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط سے متعلق ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے جسے سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بھی ری ٹویٹ کیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1561645415975501824
اوورسیز پاکستانی ووٹرز نامی اس پلیٹ فارم کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پروفیسر نوم چومسکی نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے نام لکھے گئے خط میں شہباز گل پر ہونے والے تشدد پر اظہار تشویش کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

پروفیسر نوم چومسکی سمیت 60 سے زائد قومی اور بین الاقوامی سول سوسائٹی کے رہنماؤں، فنکاروں، صحافیوں اور ماہرین تعلیم نے بھی شہباز گِل پر ہونے والے تشدد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ پاک آرمی کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کو پولیس حراست میں تشدد کا نشانہ بنانے کی خبریں زیر گردش ہیں۔ اس حوالے سے اور دیگر میڈیکل رپورٹس کے ساتھ عدالت کو بھی باخبر کر دیا گیا ہے۔

اس سے پچھلی سماعت پر شہبازگل جب عدالت پیش ہوئے تو ان کی صحت ٹھیک نہیں تھی ان کی سانس اکھڑی ہوئی تھی جبکہ آج انہیں دوبارہ عدالت پیش کیا گیا ہے آج کی پیشی سے متعلق شہباز گل کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جن میں وہ اپنے وکلا سے بات چیت کرتے دیکھے گئے ہیں۔
 
Last edited:

patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
یہ رانا ثنا اللہ کا بھی کچھ نہیں کرسکتے
منجی دا ٹٹ گیا اے پاوا
شاوا رانا ثنا اللہ وئی شاوا
Allah zalim ki rasi daraz zaror karta ha Lekin jab rasi pull back hoti ha... hmmm baqi ap khud samajdar ho☺️
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
یہ رانا ثنا اللہ کا بھی کچھ نہیں کرسکتے
منجی دا ٹٹ گیا اے پاوا
شاوا رانا ثنا اللہ وئی شاوا
Rana is hiding in Islamabad.This mass murderer will be arrested if he steps outside Isamabad
 

Altruist

Minister (2k+ posts)
A slap on the face of the Pakistani judicial system. I wonder if they are going to issue Contempt of Court to this man as well.