شہداد کوٹ میں پی ٹی آئی تعلقہ صدر کی تشدد زدہ لاش برآمد

25sindotuusadjhfh.png

سندھ میں پاکستان تحریک انصاف کے ایک تعلقہ صدر کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ کی تحصیل قبوسعید خان میں پیش آیا جہاں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما صدرالدین بروہی کے آفس سے ان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

واقعہ کے حوالے سے مقتول کے چھوٹے بھائی عارب کا بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صبح بھائی کا ناشتہ لے کر بھائی کے آفس گیا تو وہاں بھائی کی تشدد زدہ لاش دیکھی۔

پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پی ٹی آئی کے مقامی رہنما کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوادیا ہے اور تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

إِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ

الله مرحوم کی خطائیں معاف کرکے مغفرت کرے اور لواحقین کو صبر دے . آمین
 

Back
Top