شہریار آفریدی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت سے معذرت کر لی جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی فائل چیف جسٹس کو بھیجوا دی
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کیس کسی اور بنچ کو مارک کریں گے شہریار آفریدی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے آرڈر پر تھری ایم پی او کے تحت گرفتار ہیں پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی اس وقت اڈیالہ جیل میں زیرحراست ہیں
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے ایک بار شہریار آفریدی کی اہلیہ کے کیس میں ریمارکس دئیے تھے کہ آئی جی صاحب ہماری عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد کسی کو دوبارہ گرفتار کیا گیا تو اس کے نتائج ہونگے ،آج جج صاحب نے شہر یار آفریدی کا کیس سننے سے ہی معذرت کرلی