شہریوں نے کرسٹیز بیکری کا رخ کر لیا، پولیس چھاپے میں 6 افراد گرفتار

3cruteescharesttdk.png

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع کرسٹیز نامی ایک ڈونٹس بیکری پر کام کرنے والے ایک ملازم کی طرف سے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے اہل خانہ سے بدتمیزی کرنے کا واقعہ پیش آنے کے بعد بیکری پر شہریوں کا رش لگ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بلیو ایریا اسلام آباد میں واقع مذکورہ بیکری پر شہریوں کا رش لگنے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مار کر 6 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے کرسٹیز بیکری پر بدتمیزی کا واقعہ پیش آنے کے بعد پولیس نے اس وقت یہ کارروائی کی جب بیکری کے باہر شہریوں کا رش لگا ہوا تھا اور وہ اپنی تصویریں اور ویڈیوز بنا رہے ہیں۔ پولیس کی طرف سے گرفتار افراد میں سے ایک شخص نے پاکستان تحریک انصاف کا جھنڈا تھام رکھا تھا، واقعے کی ویڈیو فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار کارروائی کر رہے ہیں۔

کرسٹیز بیکری پر آنے والے شہری وہاں پر خریداری کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی تصویریں اور ویڈیوز بنا کر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپ لوڈ کر رہے ہیں جس کا سلسلہ پچھلے 2 دنوں سے جاری ہے۔ کرسٹیز بیکری کے باہر بنائی گئی ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے متعدد اہلکار بلیو ایریا میں پولیس وین کے ساتھ کھڑے ہیں جس کے بعد 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

https://twitter.com/x/status/1839626428360392816
یاد رہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر 25 ستمبر 2024ء کو ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا تھا کہ کرسٹیز نامی ڈونٹس بیکری کا ملازم چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آیا۔ واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے کرسٹیز بیکری کا رخ کیا تاہم ملازم کی حرکت کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے بیکری انتظامیہ نے چیف جسٹس سے معذرت کی تھی۔

https://twitter.com/x/status/1839712191693369628
 
Last edited by a moderator:

Back
Top