شہریوں کو کچے کے ڈاکوئوں کیلئے ہنی ٹریپ کرنے والی خاتون گرفتار

12kachik kdsuakjsksjkd.png

ملک بھر میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے ساتھ ساتھ عرصہ دراز سے کچے کے ڈاکوئوں نے اغواء برائے تاوان کی وارداتوں سے خوف کی لہر پھیلا رکھی ہے جن کے خلاف حکومت اور انتظامیہ کی طرف سے متعدد کارروائیاں بھی کی گئیں لیکن اب تک ان پر قابو نہیں پایا جا سکا۔

ذرائع کے مطابق سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ایک کارروائی کے دوران پولیس نے مختلف علاقوں میں سادہ لوح شہریوں کو ہنی ٹریپ کرنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) کراچی کے حکام نے بتایا ہے کہ کچے کے ڈاکوئوں کے لیے اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں مبینہ طور پر سہولت کاری کرنے والی خاتون کو کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ تانیہ عرف حنا خان شہریوں کو ہنی ٹریپ کر کے کچے کے ڈاکوئوں کے سپرد کر دیتی تھی جو انہیں اندروان سندھ لے جاتے تھے۔

https://twitter.com/x/status/1846194910745006087
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ تانیہ عرف حنا خان مختلف شہریوں کو شادی کرنے کا جھانسہ دے کر گھوٹکی، شکارپور، کندھ کوٹ اور کشمور کے علاقوں میں بلاتی تھی اور شہریوں کو ہنی ٹریپ کرنے کیلئے استعمال کی جانے والی سم بھی ملزمہ سے برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزمہ تانیہ عرف حنا خان نے تفتیش میں بتایا کہ وہ کچے کے ڈاکوئوں کے سربراہ بڈیل خان کی بیوی ہے جس کی مدد سے ڈاکوشہریوں کو اغوا کر لیتے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمہ کے زیراستعمال سم اسے کشمور کے علاقے سے کراچی بھیجی گئی تھی جسے استعمال کر کے وہ کراچی ودیگر صوبوں سے شہریوں کو شادی کرنے کا جھانسہ دے کر اندرون سندھ بلاتی تھی جہاں سے انہیں اغوا کر لیا جاتا تھا۔ کچے کے علاقہ میں مغویوں پر تشدد کر کے ان کی ویڈیوز بنا کر ان کے اہل خانہ کو بھیجی جاتی تھیں اور ان سے تاوان کی بھاری رقم کا مطالبہ کیا جاتا تھا۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے محمود آبادی کے رہائشی ایاز محمد کو ملزمہ تانیہ نے شادی کرنے کا جھانسہ دے کر اندرون سندھ کے علاقے کشمور بلایا جس کے اغوا کا مقدمہ دفعہ 365-A کے تحت درج ہے اور تفتیش جاری ہے۔ ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے مطابق مغوی کی بازیابی کیلئے کوششیں کر رہے ہیں جلد بازیاب کروا لیں گے، تفتیش میں اہم کامیابی ملی ہے، دیگر ملزمان بھی گرفتار کر لیں گے۔
 
Featured Thumbs
https://www.siasat.pk/data/files/s3/12kachik kdsuakjsksjkd.png

Back
Top