شہریوں کے پاسپورٹ اور اعلیٰ سرکاری شخصیات کی تصاویر شیئر کرنیوالاشخص گرفتار

passp11h1 - Copy.jpg


اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے ریاست مخالف مہم چلانے اور حساس سرکاری ڈیٹا لیک کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت انس نواز کے نام سے ہوئی ہے، جسے اسلام آباد کے علاقے لیک ویو سوسائٹی، بنی گالا سے چھاپہ مار کارروائی کے دوران پکڑا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، ملزم نے پاسپورٹ اور امیگریشن ڈیٹا بیس تک غیر قانونی رسائی حاصل کی اور شہریوں کے ذاتی پاسپورٹس کے ساتھ ساتھ اعلیٰ سرکاری شخصیات کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر لیک کیں۔ ملزم نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے ایک اکاؤنٹ کے ذریعے حساس معلومات شیئر کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی۔
https://twitter.com/x/status/1902668211406930007
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق، ملزم کے خلاف سائبر کرائم سے متعلق قانون PECA-2016 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم نے ملزم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور دیگر ڈیجیٹل شواہد کو بھی قبضے میں لے لیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملزم نے منظم طریقے سے سرکاری ڈیٹا کو غیر قانونی طور پر حاصل کیا اور اسے عوامی سطح پر شیئر کیا۔

ایف آئی اے کے مطابق، یہ کارروائی سائبر کرائم کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد ریاستی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا پھیلانے والے عناصر کو قانون کے شکنجے میں لانا ہے۔ ادارے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے مشتبہ سرگرمیوں کی فوری اطلاع دیں تاکہ ملک کی سلامتی اور شہریوں کی نجی معلومات کو محفوظ بنایا جا سکے۔
https://twitter.com/x/status/1902671571195437280
ابتدائی معلومات کے مطابق، ملزم کو مزید تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ اس کے ممکنہ ساتھیوں اور نیٹ ورک کو بھی بے نقاب کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

ایف آئی اے بنی گالہ میں چھاپہ مار کر ریاست مخالف معلومات لیک کرنے والے انس انور کو گرفتار کیا۔انس نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈیٹا بیس تک غیر قانونی رسائی حاصل کی



 

zerozero

MPA (400+ posts)
Kamal hay, lagta hay Ahmed Noorani Wala case hay.
معلومات شیئر کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی۔
How funny is that :) malomaat share kerkay awam main khauf o hiras phailanay ki koshish :)))



معلومات شیئر کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی۔
 

Back
Top