
عمران خان نے بھی مسکراتے ہوئے شہید صحافی ارشد شریف جیسا ہی جواب دیا تھا!: ثاقب ورک
معروف یوٹیوبر عدیل راجہ شہید صحافی ارشد شریف کے ساتھ ایک شخص کی ہونے والی گفتگو کو منظرعام پر لے آئے جس نے ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے۔ عدیل راجہ نے شہید صحافی ارشد شریف کے ساتھ ہونے والی گفتگو کا سکرین شارٹ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا: 2سال پہلے ایک دوست نے 23 مارچ کو جنرل باجوہ اور عمران خان کا انٹریکشن دیکھتے ہوئے ارشد شریف شہید کو میسج کیا تھا، جواب آپ بھی پڑھ لیں۔۔
سکرین شارٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان اور جنرل باجوہ کی الوداعی ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شہید صحافی ارشد شریف کو ایک شخص نے 23 مارچ کو پیغام میں لکھا کہ: کیا یہ سی آف کرنے کا نارمل انداز ہے؟ جس پر شہید صحافی ارشد شریف نے جواب میں سمائلی فیس کے ساتھ لکھا: سی آف تو سی آف ہی ہوتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1771498591896457726
سینئر صحافی ثاقب ورک نے عدیل راجہ کے ٹوئٹر پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا: میں نے زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات کے وقت جب یہی سوال پوچھا تھا کہ جنرل باجوہ نے بہت پروٹوکول سے آپ کو گاڑی میں بٹھا کر سلیوٹ مارا تھا تو عمران خان نے بھی مسکراتے ہوئے شہید صحافی ارشد شریف جیسا ہی جواب دیا تھا!
https://twitter.com/x/status/1771500648040694186
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8arsjhjahshahjrfh.png