
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شہید کی بیٹی سے کی جانےوالی گفتگو وائرل ہوئی ہےجس میں آرمی چیف بچی کی شکایات پر فوری ہدایات جاری کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے شہید کی بیٹی کی ملاقات ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جنرل عاصم منیر نے شہید کی بیٹی کے ذریعے شہید کی بیوہ کو پیغام بھجوایا اور کہا کہ پاک فوج ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی رہے گی جب تک آپ اور آپ کے بھائی بڑے ہوکر کام کرنے کے قابل نہیں ہوجاتے۔
https://twitter.com/x/status/1730079704793977039
جنرل عاصم منیر نے بچی سے پوچھا کہ گھر میں نوکری کون کرتا ہے؟ بچی نے جواب دیا کہ گھر میں کام کرنے والا کوئی نہیں ہے، میں سب بہن بھائیوں سے بڑی ہوں۔
بچی نے آرمی چیف سے شکایت کی کہ جب سیلاب آتا ہے تو علاقے کا سیاستدان ہمارے شہر میں جان بوجھ کر پانی چھوڑ دیتا ہےجس سے ہمیں بہت پریشانی ہوتی ہے۔
آرمی چیف نے فوری طور وڈیرے کو پانی نا چھوڑنے کی ہدایات جاری کرواتے ہوئے بچی کو تسلی کی کہ اب وہ آپ کے علاقے میں پانی نہیں چھوڑے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/amryi1h11h22.jpg