
پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں سرکاری اسکول کے خاکروب نے اسکول میں پڑھنے والی پانچویں جماعت کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ہاؤسنگ کالونی کے خاکروب یونس مسیح نے اسکول ہی میں پڑھنے والی ایک پانچویں کلاس کی 10 سالہ طالبہ سے زیادتی کی، بچی نے گھر پہنچ کر سارا ماجرا اپنی ماں سے بیان کیا۔
متاثرہ بچی کی والدہ نے پولیس کو مقدمے کیلئے درخواست دی تو پولیس نے فوری طور پر ملزم یونس مسیح کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکولیگل رپورٹ میں بچی سے زیادتی ثابت ہو گئی ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب : نیو کراچی ایوب گوٹھ میں فائرنگ سے جامع مسجد محمد کے پیش امام جاں بحق ہوگئے، مقتول کو اذان فجر کے دوران عقب سے دو گولیاں ماری گئیں ، مقتول کا آبائی تعلق خیبر پختونخواہ سے تھا ۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 55 سالہ ویال بڈ خان ولد عالم خان کے نام سے کی گئی ۔مقتول کے بیٹے کے مطابق انکے والد مذکورہ مسجد کے پیش امام تھے جنہیں نامعلوم ملزمان نے فجر کی اذان دینے کے دوران فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور سے 10 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا 55 سالا شخص گرفتار کیا گیا تھا۔ اس واقعہ میں 10 سالہ بچی کوئی چیز خریدنے گھر سے نکلی تو 55 سالہ خالد اسے ورغلا کر ویرانے میں لے گیا اور زیادتی کی کوشش کی لیکن بچی کے شور مچانے پر ملزم فرار ہو گیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imm11n12.jpg