شیخ رشید صحافیوں کے حق میں ڈٹ گئے، پولیس نے ہار مان لی

sheikh11ih3.jpg


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اسپتال سے اڈیالہ جیل منتقلی کے دوران صحافیوں کے حق میں ڈٹ گئے، دھمکی دینے پر پولیس نے ہارمان لی۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد نے پولیس کی جانب سے صحافیوں سے چھینے گئے موبائل فون واپس کرنےکیلئے احتجاج کیا جس پر پولیس کو پسپا ہونا پڑا اور صحافیوں کو موبائل فون واپس کرنے پڑے۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب شیخ رشید کے اسپتال سے اڈیالہ جیل منتقلی کے دوران پولیس نے کچھ صحافیوں سے موبائل فون چھین کر مبینہ طور پر اس میں بنائی گئی ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں، اس موقع پر شیخ رشید نے احتجاج کرتے پولیس کو جیل نا جانے اور موبائل فون کی واپسی تک وہیں رہنے کی دھمکی دی۔

شیخ رشید نے پولیس اہلکاروں سے کہا کہ پہلے صحافیوں کے موبائل فون واپس کرو پھر میں جیل جاؤں گا ورنہ میں واپس ایمرجنسی میں چلا جاؤں گا۔

پولیس نے شیخ رشید کے احتجاج اور دھمکی پر صحافیوں کو ان کے موبائل فون واپس کردیئے۔

شیخ رشید کا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ میرے سینے میں درد ہے، ڈاکٹرز نے 48گھنٹے تک اسپتال میں رہنے کا کہا ہے مگر طبی ٹیسٹ کلیئر کروائے بغیر مجھےاڈیالہ جیل منتقل کیا جارہا ہے، مخالفین سن لیں، جیل میں بیٹھ کرمقابلہ کروں گا۔
 

Back
Top