
شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے دعویٰ کیا کہ شیخ رشید اس وقت اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں ہیں،میڈیا سے گفتگو میں کہا شیخ رشید آبپارہ تھانے میں ہیں نہ کسی تھانہ سیکرٹریٹ میں، کل ہماری تھانہ سیکرٹریٹ میں شیخ رشید سے ملاقات کرائی گئی، ملاقات کرا کے ان کو گاڑیوں میں کہیں منتقل کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے بتایا ان کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر لے جایا جاتا ہے، اس وقت کراچی پولیس بھی اسلام آباد موجود ہے، شیخ رشید نے پیغام دیا ہے کہ انہیں قتل کرانے کے لیے کراچی بھیجا جا رہا ہے،شیخ رشید نے کہا مجھے کچھ ہوا تو ایف آئی آر شہباز شریف، آصف زرداری، بلاول بھٹو اور رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف کاٹی جائے۔
وکیل فیصل چوہدری کہتے ہیں شیخ رشید کو عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی جارہی ہے، بے ساکھیوں پر کھڑی حکومت کسی بھی وقت گرجائے گی، فیصل چوہدری نے خبردار کردیا، کہا، یہاں بیان دینے پر بغاوت کے مقدمات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، شیخ رشید پر بھی مزید پرچے کردیئے گئے ہیں، آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق معطل ہیں۔
گزشتہ روز سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنی قانونی ٹیم کو بتایا کہ 5 لوگ انہیں مروانا چاہتے ہیں،شیخ رشید سے تھانہ سیکریٹریٹ میں قانونی ٹیم نے ملاقات کی تھی،ملاقات کے بعد شیخ رشید کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ شیخ رشید نے بتایا کہ 5 لوگ انہیں مروانا چاہتے ہیں۔