
اپنے ایکس پیغام میں شیر افضل مروت نے کہا کہ میں عمر ایوب خان کی طرف سے سیکرٹری جنرل کا عہدہ چھوڑنے کے دانشمندانہ فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ پارٹی کے اہم عہدوں پر فائز چند دیگر افراد کو بھی ان کی پیروی کرنی چاہیے۔
انہون نے مزید کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ پارٹی ایک بھی کام پورا کرنے میں ناکام رہی۔ خان جیل میں ہے اور مینڈیٹ کی بازیابی ابھی دور ہے۔ ہماری خواتین اور رہنما جیلوں میں بند ہیں اور ہم عوام کو ایک عظیم تحریک کے لیے متحرک کرنے میں ناکام رہے۔
https://twitter.com/x/status/1806393089558516030
انہوں نے الزام عائد کیا کہ ملک بھر میں بلے کے نشان، مخصوص نشستوں، ضمنی انتخابات اور پارٹی کی تنظیم نو کا نقصان ایسی چند مثالیں ہیں جہاں پارٹی قیادت بری طرح ناکام رہی۔ پارٹی کی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹیاں فیورٹ پر مشتمل ہوتی ہیں اور فیصلے میرٹ پر نہیں ہوتے۔
شیرافضل مروت نے مزید کہا کہ میں شبلی فراز سے پارٹی آفس اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف دونوں سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتا ہوں تب ہی پارٹی قبضہ مافیا کے چنگل سے آزاد ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر پارٹی کارکن مجھے میدان میں چاہتے ہیں تو میرے مطالبے کے حق میں آواز بلند کریں۔ اگر شبلی کو ہٹایا گیا تو میں وعدہ کرتا ہوں کہ پارٹی وقت کی ضرورت کے مطابق اٹھے گی۔ اگر ہم ماضی کی طرح ناقص لوگوں پر خاموشی اختیار کرتے رہے تو فتح نظر نہیں آئے گی
اس پر ارسلان بلوچ نے کہا کہ مروت صاحب آپ جیسا کہہ رہے ہیں ویسا ہی ہو جائے،اور چلیں آپ سیکٹری جنرل بن جائیں تو کتنے دنوں میں خان صاحب کو باہر نکلوا سکتے ہیں؟آپکو چیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کے ساتھ آپکو بھائی کو دوبارہ مشیر بھی اگر لگا دیا جائے،بس وقت بتا دیں کتنی دیر میں خان باہر ہو گا؟
https://twitter.com/x/status/1806396195465752975
احمد وڑائچ نے ردعمل دیا کہ "بلے کے نشان، مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کی قیادت ناکام رہی" شیر افضل مروت نے ملبہ تحریکِ انصاف پر ڈال دیا۔
https://twitter.com/x/status/1806398016317796594
علی سلمان علوی نے تبصرہ کیا کہ شیر افضل مروت سے زیادہ نقصان پی ٹی آئی کو شاید ہی کسی شخص نے پہنچایا ہو۔ پی ٹی آئی میں گروپنگ کی بنیاد رکھنے کا کریڈٹ بھی مروت صاحب کو جاتا ہے اور بقول عمران ریاض خان، شیر افضل مروت نارمل آدمی نہیں ہے۔ مروت صاحب نے سب سے پہلا حملہ شعیب شاہین صاحب پر کیا تھا، اس کے بعد پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔
https://twitter.com/x/status/1806415265057612251
ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ شیر افضل صاحب اگر عمر ایوب کی کارکردگی نہیں تھا تو اپ کی کارکردگی بھی ٹھیک نہیں تھی اپ نے ہی سب سے پہلے پارٹی میں گروپ بندی والا کام شروع کیا شرم انی چاہیے اپ کو اپ صرف عہدوں کے لیے ہی ہیں ورنہ اج عمران خان کے ساتھ بے لوث کھڑے ہوتے نہ کہ صرف عہدوں کے لیے
https://twitter.com/x/status/1806524712706556202
عبدالرؤؔف نے ردعمل دیا کہ شیر افضل مروت انتہائی نامناسب ٹویٹ کی ہے اب استعفی دے دیا تو ضرورت نہیں تھی ایسے ٹویٹ کرنے کی۔یہ محترم جب سے عہدے سے الگ کیے گے ہیں اس نے پارٹی کے لیے کچھ نہیں کیا ہے۔یہ بندہ صرف عہدوں کا لالچی ہے۔اب چلائیں تحریک دیکھتے شیر افضل مروت کیسے احتجاج سے خان صاحب کو باہر لاتے۔
https://twitter.com/x/status/1806479551100223569
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shai1h12.jpg