"شیرافضل مروت نے اپنی پوزیشن کلئیرکرنے کیلئے سعودی سفیرسے ملنے کی کوشش کی"

aao1h311.jpg


اینکر پرسن عدنان حیدر نے انکشاف کیا ہے کہ شیر افضل مروت نے تین دفعہ سعودی سفیر سے ملاقات کی درخواست کی سعودی سفیر نے مصروفیات کے باعث معذرت کر لی کیونکہ سعودی وفد کے باعث وہ انگیج تھے

عدنان حیدر کے مطابق شیر افضل مروت سعودی سفیر سے ملاقات کرکے اپنی پوزیشن کلئیر کرنا چاہتے تھے۔

اس پر نصرت جاوید کی رگ ظرافت پھڑکی اور اینکر عدنان حیدر سے کہا کہ شیرافضل مروت صاحب ان سے محتاط رہئیے، یہ آپکےد شمن عمرایوب خان اور شبلی فراز سے مل گئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1788605724525723705
بعدزاں نصرت جاوید نے بھی انکشاف کیا کہ ڈپلومیٹک سرکلز بھی دعویٰ کررہے ہیں کہ شیرافضل مروت سعودی سفیر سے ملکر اپنی پوزیشن کلئیر کرنا چاہتے تھے
https://twitter.com/x/status/1788623015380468075
اس پر شیر افضل مروت نے ردعمل دیا اور کہا کہ ساری سیاست اور آج کی صحافت جھوٹ پر چلتی ہے۔ میں نے ساتھیوں اور صحافیوں سے اپنے بارے میں اتنے جھوٹ سن رکھے ہیں کہ اگر مجھے کہا جائے کہ میں نواز شریف، بھارتی سفیر اور امریکی سفیر سے ملا ہوں تو کوئی تعجب کی بات نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کے من گھڑت جھوٹ سے متعلقہ لوگ اختلاف کا بیج بو رہے ہیں ایک بے شرم صحافی اپنے شو میں بتا رہا تھا کہ میں نے سعودی سفیر سے ملنے کی کوشش کی۔ خان کو اس طرح کے جھوٹ سے آگاہ کیا گیا ہے جس کا مقصد بداعتمادی پیدا کرنا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1788630241725796424
انہوں نے مزید کہا کہ میں ذلت آمیز زندگی پر باوقار موت کو ترجیح دوں گا اور جو دوست میرے لیے انصاف کی اپیل کر رہے ہیں ان سے گزارش ہے کہ اسے بند کر دیں۔ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا جس کی مجھے وضاحت کرنی پڑے۔ میں ایسے سیاست دانوں اور صحافیوں کی مذمت کر سکتا ہوں جو اپنے مذموم مقاصد کے لیے کہانیاں گھڑنے میں اتنے گرے ہوئے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ مسٹر نصرت جاوید اور نامعلوم صحافی: اگر آپ نے پارٹی میں میرے حریفوں کی طرف سے میرے خلاف پروپیگنڈہ کے طور پر پھیلایا ہے تو خدا آپ کے پورے خاندان کو برباد کرے اور اگر میں نے کبھی سعودی سفارت خانے میں کسی سے ملنے کی کوشش کی تو خدا مجھے تباہ کرے۔ .

واضح رہے کہ شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ رجیم چینج آپریشن میں سعودی عرب بھی ملوث تھا، سعودی عرب اور امریکا کے تعاون سے رجیم چینج آپریشن ہوا، پاکستان میں جتنی بھی سرمایہ کاری آرہی ہے وہ اسی منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔

تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے اظہار لاتعلقی کے بعد شیر افضل مروت نے بھی اپنے بیان کی وضاحت جاری کی اور کہا کہ عمران خان نے سعودی عرب سے متعلق بیان پر میری سرزنش کی
 

Kam

Minister (2k+ posts)
What so ever Sher Afzal explains and clarifies,
but he has long record of childish behavior. The day I noticed his disrespectful behavior towards Barrister Gohar, I was shocked for such a childish behavior.
These kind of people are dangerous and only suitable for tehsil level politics.