
پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چئیرمین شپ کیلئے شیر افضل مروت کی جگہ شیخ وقاص اکرم کے نام کی منظوری دیدی ہے جس پر شیر افضل مروت آپے سے باہر ہوگئے اور سیاسی کمیٹی کے فیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔
شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان نے انہیں چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ تبدیل نہیں کیا ہے، عمران خان نے یہ معاملہ سیاسی کمیٹی کو فیصلے یا ووٹنگ کے لیے ریفر بھی نہیں کیا ہے۔
شیر افضل مروت کا یہ بھی کہنا تھا کہ کل عمران خان سے ملاقات کرکے ان کے نام پر ہونے والے فراڈ سے آگاہ کریں گے، انہیں سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے آگاہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس کے ایجنڈے میں یہ معاملہ تھا۔
https://twitter.com/x/status/1787428728588443911
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے راجواڑہ نہیں، پی ٹی آئی کو 3 افراد کے ہاتھوں ہائی جیک کرنے نہیں دوں گا۔
زبیر علی خان نے جو متعدد مواقعوں پر خبر دے چکے ہیں کہ شیر افضل مروت کا نام عمران خان نے ڈراپ کردیا ہے اور کسی اور کے نام پر غور کررہے ہیں، اس پر شیر افضل مروت کافی سیخ پاہوئے تھے
اس پر زبیر علی خان نے ردعمل دیا کہ ردعمل دیا کہ ہم بھی جھوٹے ڈان بھی جھوٹا، صرف عہدوں کی لالچ میں تڑپنے والے اور ان کی سوشل میڈیا برگیڈ سچی
https://twitter.com/x/status/1787352741733421157
عبدالقادر نے شیر افضل مروت کی نامزدگی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ شیر افضل مروت کی چئیرمین پی اے سی کے عہدے سے نامزدگی واپس کیوں ہوئی؟ ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو سعودی عرب سے متعلق بیان دینا مہنگا پڑا اور اسی تناظر میں ان کی نامزدگی پر نظر ثانی ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے شیر افضل مروت کے بیان پر ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے جیل میں ملاقات کے دوران اظہار برہمی بھی کیا تھا۔عمران خان سمجھتے ہیں سعودی حکام کے دورہ سعودی عرب سے قبل شیر افضل مروت کی نامزدگی سے اچھا تاثر نہیں جائیگا،پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں ووٹنگ پر بھی اکثریت نے شیر افضل مروت کی مخالفت کی۔
https://twitter.com/x/status/1787444241850933758
اس پر زبیر علی خان نے کہا کہ سیاسی کمیٹی میں 21 ارکان نے اپنی رائے کا اظہار کیا جس میں شیر افضل مروت کو 3 شیخ وقاص اکرم کو 17 اور ایک رکن نے رائے دینے سے ہی اجتناب کیا
https://twitter.com/x/status/1787457845778124876
علی ممتاز نے ردعمل دیا کہ عہدوں کے پیچھے لڑی جا رہے ہیں جیسے یہ عہدے نہ ملے تو دنیا ختم ہو جائے گی۔شیر افضل مروت پی اے سی کا چئیرمین بننے کے لیے کیوں اتنا تڑپ رہے ہیں۔اگر نہیں بن رہے تو حوصلہ کریں اور آگے بڑھیں
https://twitter.com/x/status/1787447221086208306
راشد کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت ایک بلیک میلر ہے، یہ مستقبل کی عائشہ گلالئی ثابت ہوگا یا اکبر ایس بابر
https://twitter.com/x/status/1787471833320522085
اینکر عمران ریاض نے کہا کہ جن کا لیڈر اندر ہے وہ عہدوں کے لیے بے چین ہیں۔ حالانکہ انہیں ووٹ بھی صرف اسی قیدی کی وجہ سے پڑا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1787458306010730795
افتخار نے تبصرہ کیا کہ کوئی مانے نہ مانے پر مروت صاحب بہت ہی امیوچور سیاست کر رہے ہیں ۔ آپسی لڑائیوں اور عہدوں کی لالچ میں پارٹی کا نقصان ہو رہا ہے ۔
https://twitter.com/x/status/1787478202870354185
شیر افضل مروت نے معاملہ عمران خان کے سامنے رکھنا تھا تو وہاں ہی رکھتے۔ سوشل میڈیا پر بیان دینے کی کیا وجہ ہے؟
https://twitter.com/x/status/1787440438019870809
فہیم اختر نے سوال کیا کہ شیر افضل مروت صاحب آپ کو آخر یہ عہدہ کیوں چاہیے؟ کبھی آپ خواجہ آصف کو ملتے ہیں؟ کبھی آپ لابنگ کرتے ہیں۔۔ آخر ایسا کیا ہے اس عہدے میں؟
https://twitter.com/x/status/1787437651492020719
ایک سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ یہ شیر افضل مروت اس عہدے کے لئے کیوں اتنا ہاتھ پاؤں ماررہے ہیں ؟
https://twitter.com/x/status/1787489616532017584
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کیا کہ شیر افضل مروت کو خان نے بہت اختیارات دیۓ تھے مگر غلط بیان بازی اور سب سے بڑھ کر عمران خان کے مخالفین سے ملاقاتیں کرنا شیر افضل مروت کو لے ڈوبے۔
https://twitter.com/x/status/1787375922305204351
رضوان غلزئی نے سوال کیا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے عہدے میں ایسی کیا کشش ہے جو شیرافضل مروت صاحب اتنی تگ و دو کررہے ہیں؟
https://twitter.com/x/status/1787463107318612209
عباس شبیر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں رانگ نمبر کون ہے جو اپنا عہدہ لینے کے لئے سب کو بلیک میل کررہا ۔لگتا ہے جلد اس صاحب کی چھٹی ہونے والی ہے ۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1787446053110731104
عبید بھٹی نے کہا کہ میڈیا جھوٹا۔ رپورٹرز جھوٹے۔ اپنی ہی پارٹی کے ممبران جھوٹے۔ اپنی ہی پارٹی کا اپوزیشن لیڈر بھی جھوٹا۔ صرف شیر افضل مروت سچے؟ یہ تو کہتے تھے کہ ہماری جدوجہد عہدوں سے بہت بڑی ہے۔ لیکن پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمینی پر ہی سارا اتحاد، نظریہ، جدوجہد، اور ڈسپلن وڑ گیا۔
https://twitter.com/x/status/1787461880681725959
دعا زرناب نے کہا کہ مطلب یہ ہوا کہ باقی جتنا بھی تحریک انصاف میں لوگ ہیں وہ سب کہ سب جھوٹے ہیں صرف سچا یہی ہے ایک ہے افسوس صد افسوس مجھے نہیں لگتا کچھ ٹھیک ہوگا یہ حاسد لوگ جو بھوکے ہیں اقتدار کہ جتنا ملا ہے وہ کم ہے مزید چاہیے یہ آنے بھی نہیں دیں گے خود قائد عمران خان کو اللٰہ سے دعا کریں اپنوں سے بچائے قائد عمران خان کو
https://twitter.com/x/status/1787449142064623690
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shai1h11i1h21.jpg