
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد چوہدری کے ایک بیان پرردعمل دیدیا ہے۔
حبا فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ "وہ ایک ونڈرفل بے غیرت ہے"۔
شیر افضل مروت نے اس بیان کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے شوہر کے درجے تو نہیں جانتا کہ وہ اپنی بیوی کے پیچھے پناہ لے گا، ماضی میں بھی آپ نے ان کی بہت مدد کی ہے۔
شیر افضل مروت نے حبا فواد چوہدری پر ذاتی نوعیت کی تنقید بھی کی اور کہا کہ آپ کے شوہر کمال کا نہیں بلکہ ایک ہولناک بغیرت ہیں۔
شیر افضل مروت اور حبا فواد چوہدری کی جانب ان ٹویٹس پر صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے شدید مذمت کی، رائے ثاقب کھرل نے ان ٹویٹس کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کچھ بھی کہنے کو الفاظ نہیں ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1808808917822038118
اینکر پرسن و صحافی ثمینہ پاشا نے اس بیان بازی کو انتہائی قابل مذمت قرار دیا۔
https://twitter.com/x/status/1808825744640122959
نادر بلوچ نے کہا کہ لفظوں کا چناؤ دیکھیں، اختلاف رائے پر ایسے الفاظ کا چناؤ کرنا زیب دیتا ہے؟شائد یہی وجہ تھی کہ انہوں نے ہمیں بلاک بھی کردیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1808826329581711777
عبدالصمد یعقوب نامی صارف نے کہا کہ اس دھرتی پر شیر افضل مروت جیسا بے شرم اور ضمیر فروش شخص پیدا ہی نہیں ہوا، یہ منشیات کا عادی ہے جو نشے کی حالت سے باہر ہی نہیں آتا۔
https://twitter.com/x/status/1808813163279740957
بعدازاں سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کے بعد شیر افضل مروت نے ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fajao1j11o2j1.jpg