صادق آباد،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 9 افراد کا قتل،سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی

2cct.jpg

ضلع رحیم یار خان کے علاقے چوک ماہی میں ڈاکوؤں نے ایک پٹرول پمپ پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ اس واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے جس میں ڈاکوؤں کو فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد میں غلام نبی، نذیر احمد، پیر بخش ، ظہیر، شریف، داؤد، ملک منور، فاروق اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے۔ مقتولین کے ورثا کا کہنا تھا کہ اندھڑ گینگ کے سرغنہ جان محمد نے ساتھیوں سمیت حملہ کیا، ورثا نے لاشیں گڈو کشمور روڈ پر رکھ کر احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

FBbI8YmWYAMwVz7


دوسری جانب آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کی ہے۔ جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی نوٹس لیتے ہوئے ملزموں کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ واقعہ میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات دی جائیں۔


مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ 9 افراد کے قتل جیسے اندوہناک واقعہ پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مقتولین کے ورثا کا کہنا ہے کہ حملہ آور نامی گرامی گینگ ہے مقدمہ درج ہونے کے باوجود بھی ہم عدم تحفظ کا شکار ہیں اور لگتا ہے کہ علاقہ چھوڑنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ صادق آباد اور گردونواح میں ان گینگز کی وجہ سے نوگوایریاز بن چکے ہیں جنہیں ختم کیا جانا چاہیے۔
 

Spartacus

Chief Minister (5k+ posts)
It is normal that in “Rural society of South Asia “ possesses such negative behavior .
Too SAD ;(
LEA should take action against such people .
 

najdi.awan

New Member
Our intelligence community knows everything yet they choose to look the other way. Its ain't new. CM Punjab brother is involved as well. Seriously they all going to close this case very nicely. Fair Justice is absolutely not available in the Godforsaken ISLAMIC REPUBLIC OF PAKISTAN
 

Back
Top