صادق آباد :ریاست اور حکومتی شخصیات کی فیک ویڈیوز بنانے میں ملوث ملزم گرفتار

1742635466610.png

ایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے ریاست اور حکومتی شخصیات کی جعلی ویڈیوز بنانے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی شناخت غلام نبی کے طور پر ہوئی ہے، جسے صادق آباد میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم ریاست اور سرکاری شخصیات کو نقصان پہنچانے کے لیے مصنوعی ذہانت کا غلط استعمال کرتا تھا اور حکومتی شخصیات کی جعلی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتا تھا۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور دیگر ڈیجیٹل شواہد کو قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

صادق آباد جیسی دور دراز جگہ پر بیٹھا ہوا بچہ اگر اپنے طور پر اے آئی کا استعمال کرکے مزاحیہ ویڈیوز بنا رہا ہے تو اسکی مہارت کو سراہیا جانا چاہیے اور اس سے کوئی مثبت کام لیا جانا چاہیے نہ کہ اسے پکڑ کر جیل میں بند کر دو تاکہ وہ وہاں سے ایک کریمنل بن کر نکلے
 
exitonce

Ya he tou chal raha hay last three years.
 
Back
Top