
فرانسیسی نیشنل بار کونسل نے پاکستان کو وکلاء کیلئے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فرانسیسی نیشنل بار کونسل کے زیر اہتمام انٹرنیشنل آبزرویٹری آف لائرز کے مطابق دنیا بھر میں تشدد یا خطرات کا شکار ہونے والے وکلاء کی تعداد یا ان کا ریکارڈ مرتب کرنےکا کوئی مستند ادارہ موجود نہیں ہے، ہر روز وکلاء کی ایک بڑی تعداد تشدد، قتل، ہراسانی کا نشانہ بنتی ہے۔
فرانسیسی نیشنل بار کونسل کے مطابق متعدد وکلاء پر یا تو مقدمہ چلایا جاتا ہے یا انہیں کہیں لاپتہ کردیا جاتا ہے، جن ممالک میں وکلاء پر تشدد یا ہراسانی کے واقعات کی تعداد زیادہ ہے ان میں چین، ایران، فلپائن، میکسیکو، کولمبیا، ہونڈوارس اور اب پاکستان بھی شامل ہے۔
سماجی تحفظ سے متعلق گلوبل فنانس میگزین کی ایک جامع تجزیاتی رپورٹ میں دنیا کی محفوظ ترین ریاستوں کی ایک فہرست پیش کی گئی ہےجس کے مطابق سب کا سے محفوظ ترین ملک آئس لینڈ ہے۔
134 ممالک کی اس فہرست میں پاکستان کا نمبر116، ہونڈوارس بن کر 123 ویں،بنگلہ دیش105ویں میکسیکو128ویں، کولمبیا133ویں جبکہ فلپائن دنیا کا سب سے زیادہ غیر محفوظ ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sahaif1h1h11.jpg