لاہور/اسلام آباد: سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں صحافی وحید مراد کے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کے خلاف کریمنل ریوژن دائر کی گئی، جس پر ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے سماعت سے قبل ہی قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھا دیا۔
یڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے قابل سماعت ہونے کا اعتراض بھی اٹھایا ساتھ ہی ایف آئی اے کو کل صبح کے لیے نوٹس بھی جاری کر دیا
عدالت نے کہا کہ "مجسٹریٹ کے ریمانڈ آرڈر کے خلاف ہائی کورٹ جانا چاہیے"، لیکن درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ ایمان مزاری نے اصرار کیا کہ "عدالتی نظیریں موجود ہیں اور سیشن کورٹ ہی اس کی سماعت کر سکتی ہے۔"
https://twitter.com/x/status/1905188243328631249
عدالت کا کہنا تھا کہ مجسٹریٹ کے آرڈر کے خلاف آپ کو ہائیکورٹ جانا چاہیے جبکہ ایڈوکیٹ ایمان مزاری نے کہا عدالتی نظیریں موجود ہیں سیشن کورٹ میں ہی criminal revision فائل ہو گی
درخواست میں جسمانی ریمانڈ کا آرڈر کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔۔۔ دوسری طرف 2 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی کل ختم ہو رہا ہے