صحت کارڈ پر اب کس کا علاج ہو گا؟ نگران پنجاب حکومت نے شرائط عائد کر دیں

17sehahatjavevdakrmamam.jpg

نگراں پنجاب حکومت نے صحت کارڈ کی پالیسی تبدیل کردی ہے جس کے بعد یہ سہولت صرف مخصوص اور ضرورت مند طبقے تک محدود ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر صحت ڈاکٹر اکرم جاوید نے لاہور میں نگراں وزیر اطلاعات عامر میر کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران صحت کارڈ کی نئی پالیسی کا اعلان کیا اور کہا کہ بیرون ملک سفر کرنے والا اور 8 ہزار بجلی کا بل ادا کرنے والا صحت کارڈ پر دل کا علاج کروانے کا اہل نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سہولت کا غلط استعمال کیا جارہا تھا، لوگوں نے صحت کارڈ کے تحت اتنے سٹنٹ ڈلوائے کہ ملک میں اسٹنٹ ختم ہوگئے، بلا ضرورت لوگوں کے اسٹنٹ ڈالے گئے، اب ماضی کی طرح صحت کارڈ کا غلط استعمال نہیں ہوسکے گا، دل کا مفت علاج صرف سرکاری اسپتالوں میں ہوسکے گا، نجی ہسپتالوں میں صحت کارڈ کے ذریعے علاج کروانے پر 30 فیصد ادائیگی کرنا ہوگی۔


نگراں وزیر صحت نے کہا کہ صحت کارڈ کیلئے ڈیڑھ ارب روپے سے فنڈ قائم کردیا گیا ہے، صحت کارڈ پر صرف پاکستان کا جھنڈا ہوگا۔

اس موقع پرنگراں وزیر اطلاعات و نشریات عامر میر نے کہا کہ صحت کارڈ کی وجہ سے لوگ ارب پتی بن گئے ہیں، منصوبہ اچھا ہے اس لیے اسے ختم نہیں کررہے، گزشتہ دور حکومت میں صحت کارڈ کے نام پر ایک مافیا قائم ہوگیا تھا،یہاں یہ خبریں بھی گردش کررہی ہیں کہ حکومت نے صحت کارڈ پر دل کا اعلاج بند کردیا ، حالانکہ ایسا نہیں ہے ، صرف دل کے آپریشن کی سہولیات کو ٹارگٹڈ لوگوں تک محدود کردیا ہے۔
 

bahmad

Minister (2k+ posts)
jaisye benazir income programe ma PPP ny paisa bnaya abb puri PDM ye kaam krye gi.......

By the way thats the difference between PTI Health card policy and PDM health card policy........IK started for everyone without missing anyone while they are not able to start which means failure
 

Back
Top