صدارتی الیکشن میں مداخلت:ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک اور کیس میں فردجرم عائد کردی گئی

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)

https://twitter.com/x/status/1691309835416109056

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جارجیا کے انتخابات میں مداخلت کے الزام پر فردِ جرم عائد کردی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر 2020 کے صدارتی الیکشن میں مداخلت سے متعلق مقدمے پر فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے 18 اتحادیوں پر بھی جارجیا میں 2020 کے انتخابات میں مداخلت کی فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔

گرینڈ جیوری نے پیر کو ایک دن کی سماعت کے بعد فردِ جرم عائد کی۔ استغاثہ نے جارجیا میں 2020 کے انتخابات پلٹنے کے لیے ٹرمپ کی کوششوں پرثبوت پیش کیے تھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف فردِ جرم جج رابرٹ مک برنی نے عائد کی۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف یہ چوتھا مجرمانہ مقدمہ ہے۔

 

nawaz.sharif

Minister (2k+ posts)
aur ek humaray Khan saab ko police pakar ker lai thi fard e jurm aad kerwaanay..

Qanoon se bhagta hai youth ka leader
 

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
American establishment want him out of elections as he will kick their ass if became president again.
 

Back
Top