
سینئر صحافی وتجزیہ کار نصرت جاوید نے کہا ہے کہ صدر مملکت اگر 90 روز میں انتخابات کروانے کا اعلان کردیتے ہیں تب بھی انتخابات نہیں ہوں گے۔
پبلک نیوز پر پروگرام خبرنشر میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نصرت جاوید سے میزبان نے سوال کیا کہ اگرصدر مملکت نے 90 روز میں انتخابات کا اعلان کردیا تو الیکشن کمیشن پابند ہوجائے گا انتخابات منعقد کروانے کا؟
نصرت جاوید نے کہا کہ تب بھی 90 روز میں انتخابات نہیں ہوں گے،آئین میں بہت کچھ لکھا ہوا ہے،آئین میں آرٹیکل 6 بھی درج ہے، لگائیں جس پر لگانا ہے، کون روک رہا ہے؟ آج تک کسی پر لگا ہے؟ اس سے قبل سپریم کورٹ کا 14 مئی کو انتخابات کا واضح فیصلہ نہیں تھا؟ تب بھی الیکشن ہوئے؟
https://twitter.com/x/status/1701266716851154966
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں پارلیمانی نظام ہے، صدر مملکت ایک تاریخ کا اعلان کربھی دیں تب بھی اس تاریخ کو الیکشن نہیں ہوں گے، اس کے نتیجے میں بہت کچھ ایسا بھی ہوگا جس کا تصور آپ ابھی نہیں کرسکتے، میری درخواست ہے کہ خدا کیلئے ملک کو اس جانب مت دھکیلیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/18arifalviskjskjjshskjs.jpg