
سپریم کورٹ کی پروسیڈنگ کون کون کور کرسکتا ہے؟ رجسٹرار سپریم کورٹ نے لسٹ جاری کردی۔۔
دلچسپ بات یہ ہےکہ گزشتہ کئی سال سے سپریم کورٹ کی کوریج کرنیوالے صحافی صدیق جان کا نام لسٹ نہیں کیاگیا۔ یادرہے کہ صدیق جان چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بہت بڑے ناقد ہیں۔
صحافی سعید بلوچ کا کہنا تھا کہ اس لسٹ میں ہمارے دوست صدیق جان کا نام شامل نہیں ہے جو بہت نامناسب بات ہے اور میں اس کی مذمت کرتا ہوں، اس لسٹ میں ایسے لوگوں کے نام بھی شامل ہیں جنہیں کئی سالوں سے سپریم کورٹ میں نہیں دیکھا لیکن دوسری طرف باقاعدگی کے ساتھ سپریم کورٹ کور کرنے والے صدیق جان کو لسٹ سے نکال دیا گیا،

انہوں نے سوال کیا کہ کیا صدیق جان کا جرم یہ ہے کہ وہ موجودہ چیف جسٹس پر تنقید کرتا ہے؟ یہ فہرست صدر پریس ایسوسی ایشن اور ترجمان سپریم کورٹ کی منظورہ سے جاری ہوئی ہے دونوں ذمہ داران کے لیے صدیق جان کوئی انجان یا نا معلوم شخص نہیں کہ اس کا نام شامل کرنا بھول گئے، اس لسٹ میں صدیق جان کا نام فوری طور پر شامل کیا جائے
https://twitter.com/x/status/1749521006182465732
دیگر صحافیوں نے صدیق جان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس نے انہیں نااہل کردیا ہے اور انکی نااہلی کی مدت اکتوبر 2024 چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ تک ہے۔
https://twitter.com/x/status/1749460622343917983 https://twitter.com/x/status/1749515923319611907 https://twitter.com/x/status/1749507300027498742
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sdih1h131.jpg