صرف11 گیندوں پر6 وکٹیں،افریقی باؤلرزنےبھارتی بیٹنگ لائن اپ کےبخیے ادھیڑ دیے

19inncsdaausdd.png

بھارتی بیٹسمین جنوبی افریقی باولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے، جنوبی افریقی باؤلرز نے بغیر کوئی رنز دے کر 6 بھارتی بلے بازوں کو پویلین پہنچادیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ میں جاری بھارت جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقی باؤلرز نے تاریخ رقم کردی ہے، کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ٹیم نے بغیر کوئی رنز بنائے 6 وکٹیں گنوادی ہوں۔

کیپ ٹاؤن میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 55 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئی تھی جس کے بعد بھارتی بلے بازوں نے ایک موقع پر چار وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنالیے تھے کہ میچ میں اچانک ایک ایسا موڑ آیا کہ بھارتی بلے باز دیکھتے ہی رہ گئے۔


جنوبی افریقی باؤلر لونگی اینگیڈی نے 153 کے مجموعی اسکور پر پہلے کے ایل راہول کو آوٹ کیا، پھر بغیر کوئی رنز دیئے روندا جڈیجا اور پھر جسپریت بمرا کو پویلین بھیجا۔

اگلا اوور رباڈا کا تھا جنہوں نے وہی تسلسل برقرار رکھتے ہوئےپہلے ویرات کوہلی، پھر سراج اور پھر پراسیدا کرشنا کو چلتا کیا، اس طرح بھارت کی چھ وکٹیں 153 کے اسکور پر ہی گر گئیں۔
خیال رہے اس سے قبل دنیائے کرکٹ کی تاریخ میں 4 مواقع ایسے آئے ہیں جب کسی ٹیم کے 5 کھلاڑی بغیر کوئی رنز بنائے آوٹ ہوگئے، تاہم 6 کھلاڑیوں کے بنا رنز جوڑے آؤٹ ہونے کا یہ پہلا موقع ہے۔
 

Lathi-Charge

Senator (1k+ posts)
no dropped catches from either side which shows their athleticism & class. marked difference to Pak, where Abdullah Shafiq alone dropped half a dozen hence staring at a whitewash down under.
 

IMIKasbati

Minister (2k+ posts)
Childish reporting. India bowled SA out for 55 but SA ne Bakhye Udhar Diye.

India is set to win this match in 2 days. Mark my words.