
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ جنرل قمر جاوید نے ہمیں الیکشن کروانے کا کہہ کر ٹرک کی بتی کے پیچھے لگادیا ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے سابق آرمی چیف جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ پر ایک بار پھر ڈبل گیم کھیلنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ مدت ملازمت میں توسیع سے قبل والاباجوہ اور تھا اور توسیع کے بعد والا باجوہ کوئی اور، مدت ملازمت میں توسیع کے بعد باجوہ کو ن لیگ سے عشق ہوگیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈیل کے بعد ملک پر چوروں کو مسلط کردیا گیا، جب میں وزیراعظم تھا جو نیب پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں تھا بلکہ نیب کو جنرل باجوہ کنٹرول کررہے تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے دونوں اسمبلیاں باجوہ کے کہنے پر توڑیں مجھے اس پر کوئی افسوس نہیں، روس کا دورہ بھی آرمی چیف کے مشورے پر کیا، تاہم وہاں سے واپسی پر میرے خلاف عدم اعتماد لائی گئی، جنرل باجوہ نے میرے خلاف امریکیوں کو بڑھکایا۔
عمران خان نے کہا کہ اگر حکومت نے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں ماننا تو پھر کس نے ماننا ہے؟ ملک میں قانون کی حکمرانی نا ہو تو ملک چل نہیں سکتا، اگر ا س وقت ملک میں مارشل لاء لگایا گیا تو پھر ہمیں کسی اور دشمن کی ضرورت نہیں ہے، ہمارے ساتھ جو کچھ ہوا وہ دنیا میں کسی کے ساتھ نہیں ہوا، صرف مجھے اقتدا ر سے دور رکھنے کیلئے بڑی قیمت ادا کی جارہی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bajwaaasha.jpg