
شہید جوانوں نے اپنے وطن کی خاطر لازوال قربانی دیتے ہوئے اپنی شہادت کو گلے سے لگایا: آئی ایس پی آر
خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں سے گزرنے والی سکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی بارودی سرنگ کے دھماکے کی زد میں آنے کے باعث 5 فوجی جوانوں کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔ شعبہ تعلقات عامہ پاک فوج (آئی ایس پی آر) کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے صدہ سے آج سکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی گزر رہی تھی کہ بارودی سرنگ میں دھماکا ہو گیا جس کے باعث 5 فوجی جوان شہید ہو گئے ہیں۔
بارودی سرنگ دھماکے میں شہید فوجی جوانوں کے نام سپاہی ہارون ولیم، محمد اعظم خان، انوش رفون، لانس نائیک محمد طفیر اور حوالدار عقیل احمد بتائے گئے ہیں۔ علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کے امکان کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے، شہید جوانوں نے اپنے وطن کی خاطر لازوال قربانی دیتے ہوئے اپنی شہادت کو گلے سے لگایا۔
آئی ایس پی آر اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد حملے جیسے گھنائونے فعل کے مرتکب افراد کو جلد سے جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا جبکہ دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے سکیورٹی فورسز پرعزم ہیں۔ بہادر سپاہیوں کی قربانیوں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، وطن کے لیے کوئی بھی قربانی دینے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔
دوسری طرف وزیر داخلہ محسن نقوی کی طرف سے سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے پاس آئی ای ڈی دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوجی سپاہیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔
محسن نقوی نے فوجی اہلکاروں کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم دشمنوں ک یطرف سے آئی اے ڈی دھمکانے کی مذمت کے ساتھ قربان سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہیدوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت وہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، شہید اہلکاروں نے قوم کے پرامن کل پر اپنے آج کو قربان کر دیا ہے۔ سکیورٹی فورسز کی طرف سے دی جانے والی لازوال قربانیوں کی ہماری تاریخ میں مثال نہیں ملتی، دہشت گردی ختم کرنے کیلئے پوری قوم پرعزم ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9paanchjawanshaeed.png