ضیا الحق دور میں میچ رکوا کر پچ پر ایک شخص کو لاکر کوڑے مارے گئے، رمیز راجا

ramihz1h1h1.jpg


سابق کرکٹر و سابق چیئرمین پی سی بی اور کمنٹیٹر رمیز راجا نے ماضی کا ایک ناقابل فراموش واقعہ شیئر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رمیز راجا نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اس دور کا ایک واقعہ شیئر کیا جب جنرل ضیاء الحق ملک کے صدر اور چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر تھے۔

رمیز راجا نے کہا کہ گوجرانولہ کے ایک اسٹیڈیم میں چار روزہ فرسٹ کلاس میچ جاری تھا، میچ کے شروع میں اسٹیڈیم میں عوام کی تعداد ناہونے کے برابر تھی، پھر اچانک گراؤنڈ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ داخل ہوئے۔

سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ لوگوں کے ساتھ کچھ پولیس والے بھی گراونڈ میں داخل ہوئے اور ایک افسر نے پچ پر لگی ہوئی وکٹس اکھاڑنے کی ہدایات جاری کردیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے میچ روک کر پچ سے وکٹس اکھاڑیں ، جب میں نے پوچھا کہ ایسا کیوں ہورہا ہے تو بتایا گیا کہ ایک قیدی کو سزا کے طور پر کوڑے مارے جانے ہیں۔

رمیز راجا نے کہا کہ اس کے بعد ایک قیدی کو لایا گیا جبکہ ایک شخص نے حارث رؤف کی طرح بھاگتے ہوئے اس قیدی پر کوڑے برسائے، کوڑے کھانے کے بعد قیدی نے عوام کی طرف ہاتھ ہلایا جیسے وہ کوئی بہت بڑا ہیرو ہے۔

کمنٹیٹر نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد پولیس قیدی کو لے کر وہاں سے چلی گئی جبکہ عوام نے بھی گراؤنڈ خالی کردیا، یہ میری زندگی کا ایک تاریخی واقعہ یے۔
 

Jaguar707

MPA (400+ posts)
ptiwomeninmatesscreen1685713803-0-400x230.webp


actually that is true ...........now imagine that zulm of father of Ijaz ul Haq President Muslim League Zia and alliance partner PTI and compare it with today's Punjab Police zulm of providing pedicure and manicure and facial and hair removal services to Sanam Javed and her friends


489895_2344379_updates.jpg
 

knowledge88

Chief Minister (5k+ posts)
آج عوام اسی بات کا مطالبہ کر رہی ہے
یہ ضیاء صاحب وہ ہی ہیں نہ جنہوں نے ایک انڈین فلم سٹار شترو گن سنہا کو انڈیا سے پاکستان یہ کہ کے بلایا تھا کے میری بیٹی آپ کی فلمیں بہت پسند کرتی ہے