طلبہ تحریک کا زور، بنگلہ دیش کے چیف جسٹس عبیدالحسن بھی مستعفی

battery low

Chief Minister (5k+ posts)
طلبہ تحریک کا زور، بنگلہ دیش کے چیف جسٹس عبیدالحسن بھی مستعفی

https://twitter.com/x/status/1822181603826684099
بنگلادیشی طلبا کے احتجاج کے بعد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عبید الحسن نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ وہ صدر شہاب الدین سے مشاورت کے بعد باضابطہ قدم اٹھایں گے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس نے یہ فیصلہ مظاہرین طلبا کے ہائی کورٹ کے احاطے میں جمع ہونے کے بعد کیا ہے۔

اس سے قبل چیف جسٹس عبیدالحسن نے سپریم کورٹ کے دونوں ڈویژنوں کے تمام ججوں کے ساتھ فل کورٹ میٹنگ طلب کی تھی جس کے بعد صورتحال تیزی سے خراب ہونا شروع ہوگئی ہے۔

میڈیا کے مطابق طلبا تحریک کے مظاہرین فل کورٹ میٹنگ کو عدلیہ کی جانب سے بغاوت قرار دے رہے ہیں۔

Source
 
Last edited by a moderator:

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
قاضئ فراڈیا تو ویسے ہی اپنے وقت پر جانے میں بھی مایکئ اور نخرے اور حرام زدگی کر رہا ہے
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

ہر گزرتے لمحے اس بات میں وزن بڑھتا چلا جا رہا ہے کہ بنگلہ دیشی انقلاب کے پاکستان پر بھی بہت گہرے اثرات مرتب ہونے جا رہے ہیں . اس نازک وقت میں تحریک انصاف کی جیلوں سے باہر لیڈر شپ کو بہت پھونک پھونک کر قدم رکھنا ہوں گے اور کسی بھی قسم کی جلد بازی سے گریز کرنا ہو گا . عمران خان کو ١٠٠ فیصد صحیح خبریں پہنچانا ہوں گی تاکہ وہ سوچے سمجھے (کیلکولیٹڈ) سیاسی فیصلے کر سکے . اگر محمود خان اچکزئی، علامہ ناصر عباس، حامد رضا خان، سلمان اکرم راجہ اور بیرسٹر گوہر خان پر مشتمل ایک وفد جیل جا کر عمران خان سے مل لے اور صلاح مشورے سے مشترکہ جدوجہد کے فیصلے کر لے تو موجودہ حالات میں ایک زبردست تحریک کھڑی کرنے میں دیر نہیں لگے گی

PTI needs to make a decision now, time is of the essence.
 

Back
Top