
طورخم بارڈر پر فرنٹیئر کور (ایف سی) اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) کے اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد لڑائی ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے درمیان یہ لڑائی طورخم بارڈر پر رش کو کم کرنے معاملے پر ہوئی جس کے بعد طورخم سرحدی گزر گاہ بند کردی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی ہاتھا پائی اور لڑائی میں تبدیل ہوگئی جس کے نتیجے میں کچھ اہلکار زخمی بھی ہوگئے ہیں۔
ایف آئی اے اور ایف سی کے اعلیٰ حکام نے واقعہ کا نوٹس لیتےہوئے فوری طور پر معاملے کو رفع دفع کروادیا ہے ۔
https://twitter.com/x/status/1771856503336530262
طورخم بارڈ ر کی سرحدی گزر گاہ 4 گھنٹے معطل رہنے کے بعد پیدل آمد و رفت کیلئے کھول دی گئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1771787630130127355
https://twitter.com/x/status/1771906162583314701
خیال رہے کہ گزشتہ روز ایف سی و پولیس کے درمیان جنوبی وزیرستان میں بھی ایک تنازعہ سامنے آیا تھا، یہ تنازعہ ایف سی حکام کی جانب سے پولیس کے زیر استعمال نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پکڑنے کے معاملے پر کھڑا ہوا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2tooallalfcfia.png