
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجابد نے کہا ہے کہ طورخم پر امدادی ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے والے طالبان جنگجو کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اسے غیر مسلح بھی کر دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کسی کو بھی اجازت نہیں ہے کہ وہ کسی بھی جھنڈے کی توہین کرے، جھنڈے کی توہین کا مطلب ہے کسی قوم کی توہین۔
ترجمان طالبان نے اس سے پہلے ایک بیان دیا تھا کہ امدادی ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی۔ انہوں نے افغان طالبان کا مؤقف دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی پرچم اتارے جانے کی مذمت کرتے ہیں اور اس واقعے پر پوری طالبان قیادت غصے میں ہے لہٰذا ملوث افراد کو جلد گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔
https://twitter.com/x/status/1440242432080154624
ترجمان نے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان سے افغانستان میں ہماری مدد کیلئے آنے والے ٹرکوں کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بدترین ہے۔ ہماری کوشش ہو گی کہ دوبارہ ایسا نہ ہو۔
یاد رہے کہ پاکستان اپنے پڑوسی ملک افغانستان میں امن اور استحکام کی بحالی کے لئے عالمی برادری سے رابطے کر رہا ہے اور افغانستان کی عوام کے لئے امداد بھیجوا رہا ہے مگر طور خم بارڈر پر افغان طالبان جنگجو کی جانب سے قومی پرچم کی بے حرمتی کا ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1440311054047735818
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ پاکستان کی جانب سے امداد سے بھرے ٹرک جب طورخم بارڈر پر پہنچے تو افغان طالبان کے فوجی اہلکاروں کی جانب سے ٹرک پر لگے ہوئے پاکستانی پرچموں کے بے حرمتی کی گئی، طالبان نے پرچموں کو کھینچ کر اتارا اور پھر بری طرح مروڑ کر اپنے غصے کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے افغانستان میں فوڈ سپلائی کے لئے پاکستان سے مدد مانگی تھی، پاکستان نے بھرپور مدد کی یقین دہانی کروائی تھی۔ اسی سلسلے میں پاکستان سے امدادی سامان سے لدے کئی ٹرک افغانستان بھجوائے گئے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/Yp0JmYv/tlb.jpg