طویل عرصے بعد پی ٹی وی منافع بخش ادارہ بن گیا،کتنے ارب روپے کمائے؟

ptvvvv.jpg


بالآخر پی ٹی وی منافع بخش ادارہ بن گیا،1.3 ارب روپے کمائے،فواد چوہدری

خسارے کے بعد بالاخر پی ٹی وی ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہونے لگا،پی ٹی وی منافع بخش ادارہ بن گیا ہے،اس سال ایک اعشاریہ تین ارب روپے منافع ہوا، وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے مینجمنٹ اور ورکرز کو مبارک باد دی۔

https://twitter.com/x/status/1443434802376593411
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے پی ٹی وی کو مسلسل نقصان کا سامنا کرنا پڑا لیکن اب اربوں روپے کا منافع ہونے لگا ہے،طویل خسارے کے بعد اس سال پاکستان ٹیلی ویژن 1.3 ارب روپے منافع کمایا، نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کے دوروں کے التواکی وجہ سے 30 کروڑکا نقصان ہوا،فواد چوہدری نے ساتھ ہی امید ظاہر کی کہ آئندہ سال ہم منافع کے تمام ریکارڈ توڑلیں گے۔

دوہزار اٹھارہ میں پی ٹی وی کے چھ چینلز کا خسارہ اربوں تک جاپہنچا تھا،پی ٹی وی نیوز ، پی ٹی وی نیشنل ، پی ٹی وی بو لان ، پی ٹی وی گلوبل ، پی ٹی وی اسپورٹس اور پی ٹی وی ورلڈ شامل ہیں،پی ٹی وی ورلڈ نے پانچ سال میں جتنی کمائی کی اتنے اس کے ایک سال کے اخراجا ت تھے۔