عادل راجہ کی جائیداد نیلامی کیلئے کارروائی شروع،کیا کیا شامل ؟

1702096603355.png


اشتہاری ملزم عادل راجہ کی جائیداد نیلامی کیلئے کارروائی شروع

تھانہ نصیرآباد کے ایس ایچ او نے مقامی عدالت میں باضابطہ طور پر درخواست دائر کردی: ذرائع

معروف یوٹیوبر عادل راجہ کی پاکستان میں موجود جائیداد کو نیلامی کرنے کے لیے راولپنڈی پولیس کی طرف سے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک دشمن قرار دیئے جانے والے معروف یوٹیوبر عادل راجہ کی پاکستان میں موجود اثاثوں کی نیلامی کے لیے راولپنڈی پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کے سٹیشن ہائوس آفیسر کی طرف سے مقامی عدالت سے باضابطہ طور پر رجوع کیا گیا ہے۔

تھانہ نصیرآباد کے ایس ایچ او نے مقامی عدالت میں باضابطہ طور پر درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ مقدمہ نمبر 848 کے ملزم عادل راجہ کی جائیداد بشمول 2 گاڑیوں، 2 قیمتی پلاٹ اور ایک فلیٹ کو نیلام کرنے کا حکم صادر کیا جائے۔ پولیس نے عادل راجہ کے اثاثے نیلام کرنے کیلئے ضابطہ کے تحت کارروائی مکمل کر لی ہے، ملزم ڈیڑھ سال سے دانستہ طور پر گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہے۔

ایس ایچ او تھانہ نصیرآباد کی مقامی عدالت میں دائر درخواست میں عادل راجہ کی جائیدادوں بارے تفصیلات بھی درج کی گئی ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت کا حکم ملتے ہی ملزم کے 2 پلاٹ، 1 اپارٹمنٹ اور 2 گاڑیوں کی نیلامی کر دی جائے گی۔ سزایافتہ یوٹیوبر عادل راجہ کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں رتہ امرال کے رہائشی شہری محمد مسکین بٹ کی درخواست پر گزشتہ برس جون میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

درخواست کے مطابق اشتہاری ملزم عادل راجہ نے 2 شہریوں کو یورپ بھجوانے کیلئے 35 لاکھ روپے میں ڈیل کی تھی جس پر 25 لاکھ ایڈوانس بھی دیئے گئے۔ اشتہاری ملزم کی روپوشی اور عدالت میں عدم حاضری پر ضابطہ فوجداری کی دفعہ 88 کے تحت رواں برس 8 مارچ کو اس کی جائیداد قرار ہو چکی ہے لہٰذا ملزم کے زیرملکیت مکان، پلاٹ وگاڑیوں کی نیلامی کی اجازت دی جائے۔
 

Termitenator

Senator (1k+ posts)
I want Adil Raja to remain active in social media spreading his message until Imran Khan's soyem.

After that, Adil Raja should be pardoned through an institutional decree, fully reinstated and then honorary retired with full benefits. The man has achieved in 5ifth Gen Warfare that no one ever has....not atleast in Pakistan !
 

Modest

Chief Minister (5k+ posts)
Aik Adil Raja se saray buzdil corrupt Generals dare hue hai. Well done Adil Raja for exposing these terrorist Generals.
 

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
I want Adil Raja to remain active in social media spreading his message until Imran Khan's soyem.

After that, Adil Raja should be pardoned through an institutional decree, fully reinstated and then honorary retired with full benefits. The man has achieved in 5ifth Gen Warfare that no one ever has....not atleast in Pakistan !
season 3 termite GIF by Portlandia