عارفوالہ، محبوبہ کی بارات کے روز نوجوان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی

1rim.jpg

عارف والہ کے علاقے قبولہ میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس میں نوجوان نے محبوبہ کی بارات کے دن اس کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، جس سے لڑکی کی ماں موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

تھانہ قبولہ کی حدود میں پیش آنے والا یہ واقعہ نواحی علاقے جھگیاں کے موضع چوغطہ میں پیش آیا۔ مقامی ایس ایچ او کے مطابق ناصر نامی نوجوان اپنے محلے کی لڑکی ثمرین سے شادی کرنا چاہتا تھا، لیکن لڑکی کے والدین نے اس کی شادی دوسری جگہ طے کر دی۔

لڑکی کی بارات کے روز ناصر نے لڑکی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی، جس سے لڑکی کی والدہ حفیظاں بی بی موقع پر جاں بحق ہو گئی۔ جب کہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ جسے تلاش کرنے پر اس کی بھی لاش ملی۔

پولیس کے مطابق ناصر کی لاش اس کے کام کی جگہ پر کوارٹر سے ملی، نوجوان نے خود اپنے سینے میں گولی مار کر خود کشی کی تھی۔ پولیس نے لاش تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
 

Back
Top