عاشق نےلاہور سے زہر کوریئر کروایا؟اپنے شوہر کو قتل کرنےوالی خاتون گرفتار

ashq-psn-lhr.jpg


کراچی میں عاشق کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو قتل کرنے والی خاتون کو آشنا سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں خاتون نے آشنا کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو جوس میں زہر ملا کر قتل کر دیا، انویسٹی گیشن ایسٹ پولیس نےملزمہ کو آشنا سمیت گرفتار کر لیا۔

سینیئر سپرٹنڈنٹ ایسٹ انویسٹی گیشن الطاف حسین نے بتایا ہے کہ گزشتہ سال 29 جون کو گلشن اقبال تھانے میں رضوان نامی شہری نے مقدمہ نمبر 2021/828 زیر دفعہ جے 337/302 درج کرایا تھا۔

مدعی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ 27 جون کو ان کے بیٹے یوشاہ اپنی اہلیہ وی آرین جنت کے ہمراہ گلشن اقبال کے جوس سینٹر میں جوس پینے کیلئے گئے تھے جہاں پر جوس پینے کے بعد یوشاہ کی طبیعت اچانک بگڑنے لگی جس پر اسے فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔

ایف آئی آر میں مدعی نے شبہ ظاہر کیا کہ ان کے بیٹے کو زہر دے کر قتل کیا گیا ہے۔

تفتیشی افسر کے مطابق تحقیقات کے دوران کیس میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے، یوشاہ کی بیوی آرین جنت کی لاہور کے رہائشی سلمان سے ڈیڑھ سال قبل انسٹاگرام پر دوستی ہوئی تھی جو آہستہ آہستہ عشق میں تبدیل ہوگئی اور دونوں نے ایک ہونے کیلئے یوشاہ کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا۔

پولیس تفتیش کے مطابق منصوبے پر عمل درآمد کیلئے ملزم نے لاہور سے بذریعہ کوریئر سروس چاکلیٹ اور ایک عدد لیڈیز سینڈل ملزمہ کو کراچی بھجوائی، ملزم نے سینڈل کی ہیل کے اندر زہر چھپا یا تھا۔

ملزمہ کے بیان کے مطابق وقوعہ کے روز متوفی یوشاہ کی بیوی چالاکی سے اپنے شوہر کو فریش جوس پلانے گلشن اقبال میں واقع گرینو جوس سینٹر لے گئی اور دھوکے سے اس کے جوس میں آشنا کا بھیجا گیا زہر ملا دیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

ایس ایس پی الطاف حسین کے مطابق تفتیش کے دوران تمام شواہد جمع کیے گئے جن کی بنیاد پر انسپکٹر حاجی امتیاز اور ان کی ٹیم نے ملزم سلمان اور متوفی کی بیوی آرین جنت کو گرفتار ک
 

swing

Chief Minister (5k+ posts)
chalo abb sarro jail mein saari zindagi
EXCUSE ME AAP APNAY JAJOO KO BHOOL RAHAY HAIN, (JUDGE KI QEEMAT THEEK LAG GAI TOU chahay usay kay insaaf desk kay oper honey moon mana loo he wont mind)
hope you got my point ?