
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد دونوں ایندھن پر لیوی 60 روپے سے بڑھا کر 70 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس اضافے کا اطلاق 16 مارچ سے ہوگا۔
حکومت نے مالی سال 2025 کے بجٹ میں پیٹرولیم لیوی کو 60 روپے سے بڑھا کر 80 روپے فی لیٹر کرنے کا اعلان کیا تھا اور طے شدہ پالیسی کے تحت مرحلہ وار 20 روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ تاہم، حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1900923879779934472
وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر غور کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے جلد پیکج کا اعلان متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے کمی کا امکان رد کرتے ہوئے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 255 روپے 63 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 258 روپے 64 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 168 روپے 12 پیسے، اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 153 روپے 34 پیسے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔
https://twitter.com/x/status/1901493132044165328
Last edited by a moderator: