
سوشل میٖڈیا پر عامر لیاقت اور طوبیٰ کی طلاق کی خبریں گردش کررہی ہیں، عامر لیاقت کی تیسری بیوی کے دعوے کے بعد طوبیٰ اور عامر کے رشتے میں دراڑ کی خبریں بھی خوب زیر بحث رہیں، اور اب دو روز قبل طوبیٰ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شوہر کا نام ہٹا کر والد کا نام لگانے پر بھی طوبیٰ اور عامر کے درمیان طلاق کی خبروں نے پھر سے جنم لیا، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔
عامر لیاقت نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر طوبیٰ کے ساتھ ایک ویڈیو اور نام تبدیل کرنے کی وضاحت دے کر مخالفین کے منہ بند کردیئے، عامر لیاقت نے شیئر کی جو کہ بظاہر پرانی لگ رہی ہے اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طوبیٰ اپنے شوہر عامر لیاقت کے ساتھ اپنے گھر میں موجود ہیں،جس میں ان کی کھوئی ہوئی بلی بیلا کے مل گئی ہے۔
بیلا کو عامر لیاقت نے اپنی بیوی کو ڈھونڈ کر دیا جس پر طوبیٰ رو روکر شوہر کا شکریہ ادا کررہی ہیں، ساتھ ہی عامر لیاقت طوبیٰ سے پوچھ رہے ہیں کہ میں اچھا ہوں ناں، ساتھ ہی بلی کا بھی پوچھ رہے، اور طوبیٰ بتارہیں کہ جنگلے میں پھنس گئی تھی۔
عامر لیاقت کی جانب سے ویڈیو منظر عام پر آنے پر عوام کشمکش کا شکارہیں، پوچھ رہے ہیں ان کی تو طلاق ہوگئی تھی، طوبیٰ نے تو طوبیٰ عامر سے طوبیٰ انور نام کردیاتھا، جس کا جواب بھی عامر لیاقت اپنی فیس بک پوسٹ پر دے چکے ہیں۔
بیوی کی جانب سے نام تبدیل کرنے پر عامر لیاقت نے فیس بک پوسٹ پر لکھا وائف، طوبیٰ انور کا مطلب ہے،نور کے ساتھ طوبیٰ،طوبیٰ عامر کا مطلب ہوا،تعمیر کے ساتھ طوبیٰ، ساتھ ہی عامر لیاقت نے پوچھا کہ کیوں خواتین شادی کے بعد اپنے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگا لیتی ہیں؟طوبیٰ نے میرے کہنے پر دوبارہ اپنے والد کا نام لگالیا، اور میں خوش ہوں کہ طوبیٰ نے میرا یہ نظریہ اپنا لیا۔
عامر لیاقت نے مزید لکھا کہ طوبیٰ کے والد ایک پیارے اور شریف آدمی ہیں،طوبیٰ ایک پیشہ ور خاتون ہیں،عامر لیاقت نے طوبیٰ کے آنے والے پروجیکٹ کے بارے میں بھی بتایا کہ وہ ان کے دوست بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبزواری کے ساتھ کام کررہی ہیں اور وہ ان دونوں کے لیے بہت خوش ہیں اور دونوں کی کامیابی کے لیے دعا کرتے ہیں۔
دو روز قبل سیدہ طوبیٰ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی پروفائل پر شوہر ڈاکٹر عامر لیاقت کا نام ہٹا کر اپنے نام کے ساتھ والد کا نام لکھ دیا تھا، طوبیٰ اور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو بھی نہیں کیا،جس کے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبروں نے جنم لیا،سیدہ طوبیٰ کا تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/tuba.jpg
Last edited by a moderator: